کراچی پولیس کےشہید اہلکار کے قاتل افغانی شہری نکلے، مقابلے مٰیں ہلاک
ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی ٹارگیٹڈ کارروائی، پولیس اہلکار عبدالغفار کو مقابلے کے دوران شہید کرنے والے باقی دو ملزمان بھی اپنے انجام کو پہنچے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز صبح خلیل مارکیٹ کے قریب تین مسلح ملزمان سبزی منڈی جانے والے افراد کی سوزوکی روک کر واردات کا نشانہ بنا رہے تھے۔ اسی دوران پولیس کانسٹیبل عبدالغفار جو ڈیوٹی پر آ رہے تھے، انہوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے واردات کو ناکام بنانے کی کوشش کی تو ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے پولیس اہلکار عبدالغفار کو شہید اور سوزوکی ڈرائیور اعجاز کو زخمی کیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ایک ملزم تاج الدین ولد دن یار جہنم واصل ہوگیا، جبکہ دو ساتھی ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔رات گئے پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس کی بنیاد پر ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹارگیٹڈ کارروائی کی تو ملزمان نے پھر سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس کی حفاظت خود اختیاری کے لئے جوابی کارروائی کے دوران دو ملزمان شدید زخمی حالت میں گرفتار ہوئے جو بعد ازاں ہلاک ہوگئے، جبکہ ان کے دو ساتھی ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔
ہلاک ملزمان کی شناخت نجیب اللہ ولد فیض اللہ اور فہیم ولد جان محمد کے ناموں سے ہوئی، جبکہ ایک ملزم شہید اہلکار کے ہاتھوں گولی لگنے سے موقع پر ہلاک ہوا تھا۔ ہلاک ہونے والے تین ملزمان میں سے دو ملزمان غیر ملکی افغان شہری نکلے۔
ہلاک ملزمان کے قبضے سے دو غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، دو موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی، جبکہ واقعہ/واردات میں استعمال ہونے والی 125 موٹرسائیکل بھی ملزمان کے زیر استعمال تھی جو کہ برآمد ہوگئی ہے۔
ہلاک ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات کا اندراج کرلیا گیا ہے۔ مضروب سوزوکی ڈرائیور کی مدد سے ہلاک ملزمان کی شناخت کروائی جائے گی۔
ہلاک ملزم نجیب اللہ ولد فیض اللہ غیر ملکی افغانی باشندہ تھا جس کا سابقہ کرمنل ریکارڈ کی تفصیلات ذیل ہیں:
1. مقدمہ الزام نمبر 222/2022 بجرم دفعہ 6/9 بی نارکوٹکس ایکٹ تھانہ سرسید۔
2. مقدمہ الزام نمبر 223/2022 بجرم دفعہ 23(ا)اے اسلحہ ایکٹ تھانہ سرسید۔
3. مقدمہ الزام نمبر 288/2022 بجرم دفعہ 23(ا)اے اسلحہ ایکٹ تھانہ اتحاد ٹاؤن۔
4. مقدمہ الزام نمبر 280/2023 بجرم دفعہ 353/324/34 ت پ تھانہ سعید آباد۔
5. مقدمہ الزام نمبر 282/2023 بجرم دفعہ 23(ا)اے اسلحہ ایکٹ تھانہ سعید آباد۔
دیگر دو ہلاک ساتھی ملزمان کے خلاف پہلے سے درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔
کراچی میں دفعہ 144 میں 2 دن کی توسیع
پولیس اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ گرفتار
پی ایم ڈی سی نے چاروں صوبوں میں میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے روک دیئے