موبائل فونز چھیننے والا ڈکیت گینگ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

arrest

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

ضلع ویسٹ پولیس نے گزشتہ روز چھینے گئے موبائل فونز برآمد کر کے ڈکیت ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان گزشتہ روز سیکٹر ساڑھے گیارہ میں گھر کے باہر موجود شہری محمد اویس اور ان کے دوست سے دو موبائل فونز چھین کر فرار ہوئے تھے۔واردات کا مقدمہ الزام نمبر 59/2023 بجرم دفعہ 392/397/34 تھانہ اقبال مارکیٹ میں درج ہے۔ایس ایچ او اقبال مارکیٹ نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کر کے واردات میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور 02 موبائل فونز برآمد کر لئے گئے، برآمدہ دونوں موبائل فونز شہری محمد اویس اور ان کے دوست سے چھینے گئے تھے۔گرفتار ملزمان کیخلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، مزید وارداتوں میں شناخت و تفتیش جاری ہے گرفتار ملزمان میں حسن بخش عرف کالا ولد قادر بخش اور فہاد عرف بابو ولد خرشید شامل ہیں۔

دوسری جانب تھانہ عوامی کالونی پولیس کی مختلف پولیس کارواٸیاں دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے،عوامی کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارواٸی کے دوران ایک گٹکا فروش اور ایک اسٹریٹ کریمنل کو گرفتار کرلیا,گرفتار اسٹریٹ کریمنل کے قبضے سے اسلحہ ایک پسٹل بمعہ ایمونیشن اور ایک موباٸیل فون برآمد کیا, گرفتار گٹکا فروش ملزم کے قبضے سے 20 کلو سے زاٸد مضر صحت گٹکا ماوا برآمد کیا, گرفتار ملزمان کی شناخت اسٹریٹ کریمنل سہول, گٹکا فروش راجا اور بلال کے نام سے ہوٸی, گرفتار ملزمان عادی جراٸم پیشہ ہیں جوکہ پہلے بھی دیگر مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں,گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مذید انٹیروگیشن کیلۓ تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا ۔

خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

حاملہ خواتین کو سموگ سیزن میں خصوصی احتیاط کی ضرورت

Comments are closed.