کراچی پولیس کی کاروائیاں ، متعددملزمان گرفتار
کراچی پولیس نے شہر میں مختلف کاروائیوں کے دوران 15 ملزمان گرفتار کر لیے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے جعلی کھاد، زرعی ادویات اور سیمنٹ کیمیکل بنانے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان محمد خان کالونی منگھوپیر فیکٹری ایریاء میں غیر قانونی ادویات/کیمیکل کی فیکٹری آپریٹ کررہے تھے۔ملزمان ایک ہی فیکٹری نما گودام میں جعلی کھاد اور سیمنٹ میں استعمال ہونے والا جعلی کیمیکل کی فیکٹری آپریٹ کررہے تھے۔ ایس ایچ او منگھوپیر نے ہمراہ ٹیم خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کیا۔ فیکٹری سے 293 بورے سمینٹ پاؤڈر، 55 بورے کھاد پاؤڈر، 150 بورے خالی، 200 ایچ آر شیڈ مارٹن، کئی ٹن کے حساب سے کیمکل، ریتی و دیگر اشیاء برآمد ہوئی۔ملزمان مضر صحت کیمیکلز اور خراب ٹائر کو کاٹ کر جعلی کھاد اور سیمنٹ کا کیمیکل تیار کرکے جعلی ناموں سے سپلائی/فروخت کرتے ہیں۔ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔ گرفتار ملزمان میں ابراہیم، محمد خالد، صداقت، شوکت، عبدالجبار، بسم اللّٰہ، سہراب، عنایت اللّٰہ، محمد ہاشم، ثمر خان، نذیر احمد اور واحد بخش شامل ہیں۔
دوسری طرف کورنگی زمان ٹاؤن پولیس نے گٹکے ماوے کے کارخانے پر چھاپے کے دوران رہائشی مقام پر گٹکا ماوا تیار کرکے فروخت کرنے والے تین ملزمان گرفتارکیے پولیس کارروائی کورنگی سیکٹر 51 سی کے علاقے میں کی گئی، گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں مضر صحت گٹکا ماوا برآمد کرلیا گیا،گٹکے ماوے کا مکسچر بھیگی ہوئی چھالیہ تمباکو اور پیکنگ کا سازو سامان بھی برآمد کیا. گرفتار ملزمان آپس میں سگے بھائی ہیں جو رہائشی مقام پر گٹکے کی ترسیل کرتے تھے، ملزمان کی شناخت زبیر عمیر اور وہاب کے نام سے ہوئی، ملزمان کے خلاف تھانہ زمان ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا جارہا ہے.