شہر قائد میں کرونا سے دو پولیس اہلکاروں کی ہوئی موت،پولیس میں کرونا کے کتنے مریض؟ اعدادو شمار جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا بہترین اقدام، پولیس کے افسران و جوانوں کی اسکریننگ اور مختلف طبی ٹیسٹ کا عمل جاری ہے
سندھ بوائز اسکاوٹس آڈیٹوریم میں مراد سونی اور ڈاکٹر فرحان عیسی کی معاونت سے میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا۔ ایسٹ زون کے افسران اور اہلکاروں کے کرونا سمیت ایڈز، ملیریا، ہیپاٹائٹس اور دیگر نوعیت کے ٹیسٹ اور اسکریننگ کی گئی۔ ڈاکٹر عیسی لیبارٹری کی کلینیکل کلیکشن ٹیم نے ایسٹ زون کے 200 سے زائد افسران و اہلکاروں کے بلڈ سیمپلز لئے۔
اس موقع پر ڈی آئی جی ایسٹ نعمان صدیقی اور ایڈیشنل ڈی آئی جی ایڈمن عرفان بہادر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر فرحان عیسی کیجانب سے پولیس کے افسران و اہلکاروں کو کرونا کے وائرس کے پھیلنے اور اس سے بچاو سے آگاہی کا لیکچر دیا گیا۔ ڈی آئی جی ایسٹ نے موجودہ صورت حال میں ڈاکٹر فرحان عیسی اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔
اس موقع پر ڈی آئی جی ایسٹ نے پولیس کے جوانوں کو کرونا سے بچاو کی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دیں۔ ڈی آئی جی ایسٹ نے اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے فورس کی صحت کے حوالے سے بہترین اقدامات کئیے۔ ڈی آئی جی ایسٹ نعمان صدیقی نے مراد سونی، ڈاکٹر فرحان عیسی اور ڈاکٹر عیسی لیبارٹری کی سیمپلز کلیکشن ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ شہر قائد کراچی میں کرونا وائرس سے دو پولیس اہلکار جان کی بازی ہار چکے ہیں،پولیس حکام کے مطابق کچھ روز قبل ایس ایس پی سٹی آفس میں اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تو اس دوران اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) انور سمیت کچھ اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ٹیسٹ نتائج مثبت آنے کے بعد اے ایس آئی انور سیلف آئسولیشن میں چلے گئے تھے تاہم گزشتہ روز ان کا انتقال ہوگیا جس کے بعد ان کی تدفین بلدیہ ٹاؤن میں واقع قبرستان میں کردی گئی۔
پولیس کے مطابق اے ایس آئی انور ایس ایس پی سٹی آفس میں وائرلیس آپریٹر تعینات تھے اور ڈاکس میں واقع پولیس ہیڈکوارٹر میں مقیم تھے۔ کورونا سے انتقال کرنے والا دوسرا اہلکار اے وی ایل سی میں تعینات تھا اور اس کا 25 اپریل کو کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جو مثبت آیا تھا۔پولیس کے مطابق اہلکار کو گھر میں ہی قرنطینہ کیا گیا تھا تاہم وہ وائرس سے جانبر نہ ہوسکا۔
کراچی شہر میں اب تک کورونا وائرس سے انتقال کرجانے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد 2 ہوگئی جب کہ صرف کراچی میں 94 اہلکار وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور سندھ بھر میں یہ تعداد 99 ہوگئی ہے۔