کراچی کے علاقے نیو گولیمار پوسٹ آفس کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں اسٹریٹ کرائم کے دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ڈاکو پولیس اہلکار کو لوٹنے کی کوشش کررہے تھے، پولیس کے پہنچنے پر ملزمان نے فائرنگ کی۔دوسری جانب لانڈھی بابر مارکیٹ میں مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ دوسری طرف ڈسٹرکٹ سینٹرل سر سید پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مین روڈ کلیانہ چوک سیکٹر 11-C/3 نارتھ کراچی کے پاس ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مقابلہ ہوا ہے. مقابلے میں 2 ڈاکوؤں کو بلاضرب گرفتار کرلیا گیا. بلاضرب گرفتار ملزمان کی شناخت علی رضا ولد محمد سلیم اور محمد عمر ولد محمد انیس کے ناموں سے ہوئی پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 1 عدد پسٹل 30 بور لوڈ میگزین،1عدد جالی پستول اور 1 عدد موٹر سائیکل برنگ سیاہ اور 04عدد موبائل فون ایک ٹچ تین کی پیڈ برآمد کرکے قبضہ پولیس میں لے لیا. موٹر سائیکل کو قبضہ پولیس میں لیا گیا۔ گرفتار ڈاکوؤں کو تھانے منتقل کر دیا گیا. ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے. ادھر تھانہ لانڈھی پولیس بابر مارکیٹ نزد الائیڈ بینک ملزمان اور پولیس کے درمیان پولیس مقابلے کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے. 6 ملزمان تین موٹر سائیکلوں پر علاقہ میں واردات کی نیت سے گھوم رہے تھے۔ملزمان موٹرسائیکل گشت پولیس ملازمان کو دیکھ کر فرار ہونے لگے۔گرفتار ملزمان علی اکبر اور سہیل نے پولیس پارٹی کے پیچھا کرنے پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے.ملزمان کے قبضے سے دو ضرب 30 بور پسٹل مع ایمونیشن برآمد ہوا۔گرفتار ملزمان سے چھینے گئے 2 موبائل فون ٹچ اسکرین بھی برآمد کیا گیا.ملزمان کا ڈکیت گینگ 6 ساتھیوں پر مشتمل ہے ۔زخمی ملزم نے دیگر ساتھیوں کے نام یاسر، ضامن، دلدار اور علی بتائے جوکہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ۔ملزمان سے برآمدہ موٹرسائیکل تھانہ عوامی کالونی کی واردات میں مطلوب ہے۔ملزمان کو ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال روانہ کیا گیا۔ملزمان کے خلاف پولیس پر فائرنگ اور سندھ آرمز ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے.

ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ: 18 افسران کے تبادلے

سندھ پولیس کا بارودی مواد روک تھام کے لئے تربیت یافتہ کتوں کا استعمال شروع

معصوم بچیوں سے نازیبا حرکتیں ،ہراساں کرنے والا ملزم کو گرفتار

Shares: