ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کے احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی.
جاری کر دہ رپورٹ کے مطابق انسداد جرائم کے خلاف کامیاب کارروائیوں میں ضلعی پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان 19مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 20زخمی ڈاکوئوں سمیت 25ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 22مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 14موٹر سائیکلیں برآمدکرلی گئیں۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق کراچی پولیس نے گزشتہ ہفتے منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران 1267 سے زائد ملزمان کو گرفتارکرکے لاکھوں روپے مالیت کی 84کلو 384گرام چرس،ایک کلو 514گرام آئس،کرسٹال اور ہیروئن اور126اقسام کااسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کیا ہے۔اس کے علاوہ کراچی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں چھینی و چوری شدہ 51موٹرسائیکلیں اور 15گاڑیاں بھی برآمدکی ہیں۔