شہر قائد کراچی میں سی ٹی ڈی نے کاروائی کی ہے، دہشت گردوں سے مقابلے میں کراچی پولیس پر حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک ہو گیا ہے
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق کراچی میں ناردرن بائی پاس پر موچکو کے علاقے میں دہشتگردوں سے مقابلے میں کراچی پولیس آفیس پر حملے کا ماسٹر مائنڈ ، کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشت گرد عمرفاروق ہلاک ہو گیا ہے،اس ضمن میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ کا کہنا ہے کہ کراچی میں سی ٹی ڈی نے ناردرن بائی پاس پر موچکو کے علاقے میں مقابلے کے بعد کالعدم تحریک طالبان کا دہشتگرد مارا گیا، ہلاک دہشتگرد کے پی او حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا، سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کی، کاروائی کے دوران دہشت گرد نے سی ٹی ڈی پر فائرنگ بھی کی، سب انسپکٹر عرفان کی بلٹ پروف جیکٹ میں گولی لگی جس سے وہ محفوظ رہا، سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشتگرد شدید زخمی ہوا جو اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی ہلاک ہو گیا ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی کا ایک اور آپریشن بھی چل رہا ہے،حالیہ پولیس کلنگ میں ایک ہی اسلحہ استعمال نہیں ہوا،ہلاک دہشت گرد عباس ٹاؤن بم دھماکے کا بھی مرکزی کردار تھا

چاہت فتح علی خان سے بڑے بڑے سپر اسٹارز خوفزدہ کیوں ؟

مخصوص نشستیں، فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں نظر نہیں آ رہا، مبشر لقمان

مبشر لقمان: ہزاروں چہروں والا اینکر ، دنیا کا پہلا مصنوعی ذہانت سے چلنے والے نیوز اوتار پر ایک نظر

لندن پلان بارے مبشر لقمان کا انکشاف،نواز شریف نے تصدیق کر دی

لندن پلان: عمران خان، طاہرالقادری اور چوہدری برادران کو اکٹھا جہانگیر خان ترین نے کیا تھا، مبشر لقمان

Shares: