کراچی پریس کلب کے باہر تحریک انصاف کی جانب سے فلسطین کی اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرہ
پی ٹی آئی کراچی ریجن کے زیرِ اہتمام کراچی پریس کلب پر فلسطین سے اظہارِ یکجحتی اور اسرائیلی بربریت اور مظالم خلاف مظاہرہ۔
پی ٹی آئی کراچی ریجن کے صدر خرم شیر زمان و دیگر زمہ داران سمیت کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد مظاہرے میں شامل۔کراچی کے باشعور شہریوں نے فلسطین کے لیے آواز اٹھائی۔ شہری جہاد میں شامل ہوگئے ہیں, ہماری جہاد جاری رہے گی۔ خرم شیر زمان کہتے ہیں اسرائیل کیخلاف پاکستانی قوم ایک ہے آج ہر رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والا اس احتجاج میں موجود ہے فلسطین بھائیوں کے ساتھ ہیں, ہم اسرائیل کے سامنے ایک دیوار چٹان کی طرح کھڑے ہیں وزیراعظم کی ایک کال پر قوم نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے.وزیراعظم فلسطین اور کشمیر کی جنگ لڑرہے ہیں.یہ سمندر گواہی دے رہا ہے, اسرائیلی مظالم کی جنتی مزمت کی جائے کم ہے فلسطین نے ماہ رمضان میں مسجدوں پر بم باری کی.یہ ممکن نہیں ہے کہ فلسطین میں خون کی نہری بہیں اور ہم خاموش رہیں ۔ہمارے پاس ایک ایسا لیڈر ہے, ترکی کے وزیراعظم نے کہا کہ میں جو سوچتا ہوں عمران خان وہ کرتا ہے۔جب تک کشمیریوں اور فلسطینیوں کو انصاف نہیں ملتا ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔اس دنیا میں ظالم کی کوئی جگہ نہیں ہے ظالم کو ایک کونے سے لگانا ہے۔