کراچی میں سمندری ہوائیں بند ، موسم گرم رہنے کا امکان

hot sunny day

کراچی میں آئندہ 4 سے 5 روز کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق 4 سے 5 روز کے دوران درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں دن کے بیشتر حصے میں بند رہیں گی، زیادہ تر شمال مغرب اور شمال مشرق سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔علاوہ ازیں سندھ کے بیشتر مقامات پر بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 20 اور 21 اکتوبر کو عمرکوٹ، تھرپارکر کے اضلاع میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث کراچی میں درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ اور بارشوں میں کمی ہو رہی ہے اور اس وقت شہر میں مختلف وبائی امراض پھیل رہے ہیں.

مسودہ میرا تو ووٹ دوں گا،مولانا کے جواب پر محسن نقوی،اسحاق ڈار واپس روانہ

Comments are closed.