کراچی کے صارفین کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔

باغی ٹی وی کے مطابق نیپرا میں کے الیکٹرک صارفین کے لیے 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں صارفین نے کے الیکٹرک کی طرف سے 5 ارب کے بقایا ایڈجسمنٹ مانگنے کی درخواست کی مخالفت کردی۔کے الیکٹرک صارفین نے عدالت سے درخواست کی کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی صارفین کو منتقل کی جائے۔اس پر کے الیکٹرک حکام کا کہنا تھا کہ پارشل لوڈ، اوپن سائیکل اور اسٹارٹ اپ کاسٹ کی مد میں پانچ ارب روپے کے بقایا جات ہیں، ہمیں اس درخواست میں یہ پانچ ارب روپے دیے جائیں۔

کے الیکٹرک کے صارفین نے نیپرا سماعت میں مسائل کے انبار لگا دیے، ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔صارفین کہتے ہیں کہ چار سالوں کے دوران کے الیکٹرک نے ایف سی اے کیا تھا اور باقی ڈسکوز کا ایف سی اے کیا تھا۔دوران سماعت کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ کے ای کو سبسڈی نہیں دی جاتی بلکہ ٹیرف میں فرق کی مد میں ادائیگی کی جاتی ہے۔کے الیکٹرک کی درخواست پر نیپرا نے سماعت مکمل کرلی جب کہ نیپرا اتھارٹی اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گا۔

وزارت داخلہ کو ملی ضمنی گرانٹ منظوری کے بغیر دی گئی

سندھ حکومت کی جنوبی کوریا کو صنعتیں لگانے کی پیشکش

مولانا فضل الرحمان کا اپوزیشن الائنس میں باضابطہ شمولیت سے انکار

بلوچستان کے طلبا کیلیے یو اے ای کا اسکالرشپ پروگرام کااعلان

Shares: