کراچی میں انتہائی سرگرم چار رکنی بین الصوبائی موٹرسائیکل لفٹر و ڈکیت گروہ کورنگی پولیس نے گرفتار لیا.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزمان سے شہر کراچی کے علاقوں سے چوری اور چھینی جانے والی 12 موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔ملزمان سے موٹرسائیکلوں کو کھولنے والی الیکٹرونک مشینیں، ٹول کٹ اور چھینے ہوئے موبائل فون بھی برآمد کیے گئے۔ملزمان کو تکنیکی بنیاد پر کورنگی اے وی ایل سی پولیس نے چھاپے کے دوران گرفتار کیا۔برآمد کی جانے والی موٹرسائیکلز میں تین ہانڈا 125 اور چھ 70 سی سی موٹرسائیکلز شامل ہیں۔گرفتار عادی جرائم پیشہ ملزمان کا گروہ انتہائی سرگرم اور پولیس کو مطلوب تھا۔ملزمان کا گروہ اپنے دیگر مفرور ساتھیوں کے ہمراہ اسلحے کے زور پر بھی وارداتیں کرتا تھا۔ملزمان کے خلاف موٹرسائیکل چوری، موبائل چھیننے اور غیر قانونی اسلحے کے متعدد مقدمات بھی درج ہیں۔گرفتار ملزمان کی شناخت اسرار، اظہر، احمد نواز اور مزمل کے نام سے ہوئی۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے موٹرسائیکل کے پارٹس حب کے علاقے میں بیچے جانے کا انکشاف کیا۔ملزمان کے دیگر مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔گرفتار ملزمان سے مزید انٹیروگیشن کا عمل جاری ہے۔

کوشش ہے اس بار پی ایس ایل کا ایک میچ پشاور میں کرائیں : فیصل کریم کنڈی

ڈاکٹر شاہنواز قتل: آئی جی سندھ کی انکوائری کمیٹی کے اہم انکشافات

عمران خان اسرائیل ایجنٹ نہیں بلکہ اسرائیلی حکومت کا حصہ ہے، شرجیل میمن

Shares: