شہر قائد سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ گرفتار
شہر قائد سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن پولیس کے ایس ایچ او ممتاز مروت کی کارروائی، ضلع ملیر کے مختلف علاقوں میں ڈکتیی میں ملوث گروہ گرفتار کر لئے گئے
پولیس نے انٹیلیجنس اطلاعات پر کارروائی کی۔ گرفتار گروہ کا سرغنہ خدا بخش عرف خدو بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد کا رہائشی ہے۔گرفتار ملزمان نے گزشتہ ہفتے گلشن حدید میں دودھ کی دکان میں ڈکیتی کی واردات کی تھی۔ واردات میں دکان سے لوٹے گئے موبائل فونز ملزمان سے برآمد کر لئے گئے
گرفتار ملزمان کو دکان کے مالک کیجانب سے شناخت کر لیا گیا۔ پولیس نے شہری کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 462/2020 نامعلوم صورت شناس ملزمان کیخلاف درج کیا تھا۔ گرفتار گروہ اسٹیل ٹاؤن، لنک روڈ، بن قاسم اور شاہ لطیف میں بھی وارداتیں کرتا تھا۔ گرفتار ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا
پولیس نے پانچ موبائل فونز اور چھینی گئی نئے ماڈل کی موٹرسائیکل تحویل میں لے لی۔ ملزمان نے برآمد موبائل فونز تھانہ شاہ لطیف کے علاقے سے چھننے کا اعتراف کیا۔ گرفتار ملزمان نے دوران انٹیروگیشن نامعلوم سکیورٹی گارڈ اور چند مقامی افراد کیجانب سے ریکی کا انکشاف کیا۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے، مزید گرفتاریاں متوقع ہیں
گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ملزمان کیخلاف ضابطے کارروائی جاری ہے،گرفتار ملزمان میں مجیب الرحمن، خدا نخش عرف خدو اور تنویر علی ترک شامل ہیں، ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک معائنے کیلئے بھیجا جا رہا ہے