کراچی سے لاہور ٹرین سروس کیوں معطل ہو گئی؟ اہم خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کینٹ اسٹیشن پرواشنگ یارڈمیں ٹرین کی 2بوگیاں پٹری سےاترگئیں،،بوگیوں کوپٹری پر لانے اورٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے،شالیمارایکسپریس کی 2اکانومی کلاس بوگیاں پٹری سے اترگئیں،ٹریک بندہونے سےلاہورجانے والی شالیمارایکسپریس روانہ نہ ہوسکی. کراچی سے لاہور ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہے، ریلوے حکام کا کہنا ہے جلد ریلوے کو بحال کر دیا جائے گا.
کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین معطل ہونے سے مسافر پریشان ہیں اور ریلوے سٹیشن پر ٹرین کے چلنے کا انتظار کر رہے ہیں،
14 اکتوبر کو میرپور ماتھیلو کے قریب مال گاڑی کی 5 بوگیاں پٹری سے اترگئی تھی، مال گاڑی پنجاب سے کراچی جارہی تھی.
شیخ رشید کی کارکردگی باغی ٹی وی سامنے لے آیا، 136 مسافر ٹرینوں میں سے 72 ٹرینیں خسارے میں
یکم اکتوبر کو روہڑی ریلوے اسٹیشن کے گڈز یارڈ میں کنٹینر مال گاڑی کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، کنٹیر مال گاڑی کی بوگیاں اترنے سے کم و بیش 400 فٹ پٹری کو نقصان پہنچا
یاد رہے کہ پاکستان میں اس سے قبل بھی ٹرینوں کے پٹری سے اترنے کے واقعات پیش آتے رہے ہیں تاہم اس سلسلہ میں ریلوے حکام کی طرف سے ابھی تک مضبوط اقدامات نہیں اٹھائے جاسکے ہیں.