حب وندر پولیس نے کراچی سے چھینی گئی کار برآمد کرتے ہوئے03 ملزمان کو گرفتار کر لیا.
ڈسٹرکٹ حب ایس ایس پی حب محمد معروف عثمان کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل حب و وندر محمد عارف بلوچ کی زیر نگرانی میں ایس ایچ او وندر طارق رحیم جاموٹ نے ہمراہ پولیس پارٹی کے کھرکھیڑہ چیک پولیس ناکہ پر دوران چیکنگ حب سے اوتھل جانے والی کار گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ڈرائیور نے بجائے رکنے کے لنک روڈ باندیکہ پر بھاگنے کی کوشش کی جس کو ناکام کرتے ھوئے بنگلہ پل کے نزدیک قابو کیا گیا جس میں تین ملزمان مبشر ولد مقصود خاص خیلی سکنہ ناظم آباد کراچی عبدالرحمن ولد ناصر قوم رونجھہ سکنہ ناظم آباد کراچی اور سعاد ولد عابد قوم مرزا سکنہ گولیمار کراچی کو گرفتار کرلیا ہے یکم 01 نومبر 2024 کو کراچی کے پولیس تھانہ سپر مارکیٹ کے علاقے سےچھینی گئی آلٹو مہران کار گاڑی رجسٹریشن نمبر BYW 526 برآمد کرلی ہے گرفتار ملزمان کے خلاف پولیس تھانہ تحصیل وندر میں مقدمہ و فرد درج کرکے مزید تفتیش پولیس نے شروع کردی ہے۔
کراچی کے ہسپتالوں سے نومولود بچوں کو اغواکرکے فروخت کرنے والا گروہ گرفتار