کراچی: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی کراچی تا ٹورنٹو جانے والی پرواز پی کے 783 میں مسافر کو دل کا دورہ پڑا ہے۔
پائلٹ نے مسافر کی خراب طبیعت کے باعث پرواز واپس کراچی لانے کا فیصلہ کیا ہے، پرواز مقامی وقت 12 بجکر 40 منٹ پر واپس کراچی لینڈ کرے گی۔
پی آئی اے کی پرواز نے صبح 11:15 بجے کراچی سے ٹیک آف کیا تھا، متاثرہ مسافر 33 سالہ سید وصی کینیڈین شہری ہے۔
کراچی ایئرپورٹ پر طبی امداد فراہم کرنے سے متعلق تمام انتظامات کر دیئے گئے ہیں ۔