میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی قیادت نے شہر میں نئے پروجیکٹس بنانے کا فیصلہ کیا ہے.

باغی ٹی وی کے مطابق ضلع کورنگی میں مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ضلع کورنگی میں روایتی طور پر پیپلز پارٹی کو روکا گیا، پیپلزپارٹی کو اس علاقے سے کبھی سیٹیں نہیں ملیں مگر ہم نے اس علاقے کیلئے کروڑوں روپے کی چھ اسکیموں کو منظور کروایا، کورنگی کازوے پر تعمیر ہونے والے نئے پل کا اسی سال افتتاح کردیا جائے گا، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری صاحب بار بار پوچھتے ہیں بتاؤ منشور میں جو وعدے کئے ہیں ان پر کیسے عمل کیا جا رہا ہے، سوشل میڈیا پر جو پروپیگنڈاہوتا ہے اس کا جواب دو، کوشش کررہے ہیں کہ جو کام ہو رہا ہے اسے عوام کو دکھایا جائے، تیر کے نشان والے کام کر رہے ہیں،پتنگ اور ترازو والے نہیں.

اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمداور دیگر مقامی رہنماء بھی موجود تھے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، میں اور ڈپٹی میئر کراچی، پیپلز پارٹی کے اراکین، پی ٹی آئی کے سٹی کونسل کے اراکین کے ساتھ آج یہاں ضلع کورنگی کی اس یوسی میں موجود ہیں، یہاں سے کونسلر کی سیٹ ہمیں ملی،اس علاقے کی بہتری کے لئے ہم نے اپنے بجٹ میں مختلف پروجیکٹس کو منظور کروایا ہے، یہاں نالوں کی موجودگی کے سبب نالے آمدورفت کے لیے لوگ پلیا کا استعمال کرتے ہیں لہٰذا چار پلیا تعمیر کرنے کے علاوہ زیر زمین بیس ہزار رننگ فٹ سیوریج کے کام کو مکمل کیا گیا ہے ساتھ ہی آٹھ ہزار رننگ فٹ پانی کی لائنوں کی مرمت کی گئی ہے اور علاقے کی سڑک اور گلیوں میں ایک لاکھ باسٹھ ہزار اسکوائر فٹ ٹف پیور ٹائلز کا کام کیا گیا ہے، جہاں جہاں سڑکوں پر کارپیٹنگ کرنے کی ضرورت تھی وہاں کام کروایا گیا تاکہ علاقہ مکینوں کو سہولت فراہم ہو، یہ وہ گلی محلے کی خدمت ہے جو پیپلزپارٹی کراچی کے لوگوں کے لئے کررہی ہے.

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور میں کورنگی کازوے پل مکمل ہونے کے بعد کورنگی اور اطراف کے علاقوں کے رہائشی اس پل سے مستفید ہوں گے، کورنگی ندی سے گزرنے والے پل کو بڑھایا جارہا ہے اور ایک نیا آٹھ لین والا پل بنایا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ مرغی خانے کے پل کی تعمیر ومرمت کا کام بھی جلد مکمل ہوگا، پورٹ قاسم اور لاٹی جانے والوں کے لئے یہ پل تحفہ ثابت ہوگا، اس سوچ کی نفی کرنے کی ضرورت ہے کہ پیپلزپارٹی کام نہیں کرتی کیونکہ لوگ خوب جانتے ہیں کہ اس شہر کی اصل خدمت کون کر رہا ہے، پیپلز پار ٹی اس بات پر متفق ہے کہ طاقت کا سر چشمہ عوام ہیں،میئر کراچی نے کہا کہ عمران خان کی رہائی صرف عدالت کے ذریعے ہوگی،آئین بنانا پارلیمنٹ کا کام ہے،حافظ نعیم کو کہوں گا کہ سیاسی نعرے کیا ادارہ نورحق میں لکھیں گے،جس طرح آپ اپنے ادارے اپنے گھر کو اون کرتے ہیں ویسے ہی شہر کو بھی اون کرنا چاہئے، کراچی کی بہتری کے لئے Eسب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔

شمالی کوریا کااسٹریٹجک کروز میزائل کا تجربہ

پاکستان میں پہلی بار شعبہ صحت میں اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال

حکومت سندھ کی ترجمان کا وزیر اعلیٰ کے خلاف ہرزہ سرائی پر ردعمل

اساتذہ کا احتجاج، سندھ میں 2 روز تدریسی عمل معطل رکھنے کا اعلان

سال 2025، قومی شناختی کارڈ اور بی-فارم کی قیمت برقرار

Shares: