![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2024/09/sindh-police.jpg)
کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے دھماکہ کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ۔
باغی ٹی وی کے مطابق حساس تنصیبات پر اضافی سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیاہے جبکہ اہم مقامات پر اسنیپ چیکنگ کی جارہی ہے۔کینٹ اور سٹی ریلوے اسٹیشن پر بھی سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت کردیے گئے ہیں اور مسافروں کی سخت تلاشی لی جارہی ہے جبکہ سادہ لباس اہلکار آنے جانے والوں کی کڑی نگرانی کررہے ہیں.کراچی شہر کی سڑکوں پر مختلف جگہ پولیس اور رینجرز مسلسل پیٹرولنگ اور ناکے لگا کر مشکوک افراد کی چیکنگ کر رہی ہیں.واضح رہے کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر آج ہونے والے خودکش حملے میں 27 افراد شہید اور 40 زخمی ہوگئے تھے، 10 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔دھماکا صبح 8 بجکر 25 منٹ پر کیا گیا، جب پلیٹ فارم پر جعفر ایکسپریس کے مسافروں کا رش تھا، خود کش حملہ آور نے 8 سے 10 کلو بارودی مواد کا بیگ اٹھایا ہوا تھا، جس نے مسافروں کے درمیان پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑالیا۔
کینیڈا نے ٹک ٹاک کو ملک سے دفاتر بند کرنے کا حکم دےدیا
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کوئٹہ کادورہ سول ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی