پولیس ٹریننگ کالج سعید آباد بڑی تباہی سے بچ گیا ، سی ٹی ڈی اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمرشاہد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سی ٹی ڈی اور رینجرز نے جامشورو کے قریب کارروائی کی، کارروائی کے دوران ایک گروپ کے 5 دہشت گرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشت گردوں میں 2 خودکش حملہ آور بھی شامل ہیں۔عمر شاہد کا کہنا تھا کہ رینجرز،انٹیلی جنس ٹیمیں کافی عرصے سےکام کررہی تھیں، دوران تفتیش ملزمان نے بتایا ہےکہ انکا پلان پولیس ٹریننگ کالج سعیدآباد تھا۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ کافی عرصےسےاس سیل کےخلاف کام ہورہاتھا، یہ افغانستان سےواپس پاکستان آئے تھے، گرفتاردہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بظاہر دہشتگرد کراچی میں حملے کی ریکی کرچکے تھے ، یہ دہشتگرد حملے کیلئے کراچی واپس آئے تھے اور ملزمان کی نقل وحرکت پہلے بھی کراچی میں رہی ہے، دہشت گردوں سے دوخودکش جیکٹ، 6دستی بم،3ایس ایم جی برآمد کئے گئے ہیں۔دورسری جانب کرنل شبیر نے بتایا کہ اللہ کی مددسےہم نےکل یہ آپریشن مکمل کرلیا ہے ، اس گروپ کےسرغنہ نے افغانستان کاپاسپورٹ بنارکھاتھا اور سوات آپریشن کےدوران وہ اپنی فیملی کیساتھ یہاں سےچلاگیاتھا، ملزمان سے برآمد چیزوں میں سعیدآباد کا نقشہ اور ویڈیوشامل ہے۔
کراچی سعید آباد بڑی تباہی سے بچ گیا،ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار

Latest from کراچی

فی تولہ سونا 3 لاکھ 54 ہزار روپے سے تجاوز کرگیا
عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جس کے باعث سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
ملک بھر میں آج سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق

شرجیل میمن کااگلے ماہ خواتین کیلیےای وی اسکوٹیز کی قرعہ اندازی کا اعلان
حکومت سندھ کی جانب سے خواتین کو ای وی اسکوٹیز کی فراہمی کے لئے اگلے ماہ قرعہ اندازی کا فیصلہ کیاگیا ہے پہلے مرحلے

کراچی کے لیے بجلی 5 روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان
شہر قائد کے شہریوں کے لیے بجلی کے نرخوں میں ممکنہ کمی کی صورت میں ریلیف کی نوید سامنے آئی ہے۔ باغی ٹی وی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ 1,900 روپے سستا
پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آج فی تولہ سونا 1,900 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ