کراچی کے تاجروں نے 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا۔
باغی ٹی وی کے مطابق امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے ادارہ نور حق میں کراچی کے تاجروں کے نمائندہ اجلاس کے بعد تاجر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تاجر رہنماؤں نے 26 اپریل کی ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔تاجررہنماؤں نے فلسطینی عوام سے اظہاریکجہتی کے لئے 26 اپریل کو جماعت اسلامی کی ملک گیر ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ہے۔
منعم ظفرخان نے کہا کہ تاجر کنونشن میں کراچی کی تمام بڑی تاجر ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے ہڑتال کی حمایت اور بائیکاٹ مہم میں ساتھ دینے کا وعدہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عزہ میں اس وقت انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، تمام مسلم ممالک پریشان ہیں اوراپنے فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔
تابوت میں موجود پوپ فرانسس کی تصاویر جاری
پنجاب یونیورسٹی میں آئس سپلائی کی کوشش کرنیوالا پولیس اہلکار گرفتار