شہرِ کراچی میں تیز ہوائوں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، سردی کی موجودہ لہر 17 جنوری تک جاری رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ شب جناح ٹرمینل پر درجہ حرارت 11.8 ڈگری سینٹی گریڈ، گلستان جوہر میں درجہ حرارت 11.9 جبکہ شارع فیصل پر 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔اسی طرح ماڑی پور میں درجہ حرارت 14.5 اور بن قاسم میں 13.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکو کم سے کم درجہ حرارت 10.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے اورشہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں پچھلے 6 سے 7 دن سے درجہ حرارت 9 سے 10 رہا ہے کراچی میں سردی کی موجودہ لہر 17 جنوری تک جاری رہنے کی توقع ہے۔انہوں نے بتایاکہ کراچی میں شمال مشرق سے چلنے والی ہواں کی رفتار 20 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جن میں نمی کا تناسب 65 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔
روہت شرما چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان آسکتے ہیں
مکان کا تنازعہ،سوتیلے باپ نے بیٹے کا گلا کاٹ دیا
رواں مالی سال یورپی یونین کو برآمدات میں 18.62 فیصد اضافہ
سندھ کابینہ میں توسیع‘ مزید 8 ترجمان اور 12 معاون خصوصی مقرر