شہر قائد کراچی میں تاجر اور برنس روڈ فود اسٹریٹ کے صدر فراز خان پر حملے کا مقدمہ میئر کراچی کے ترجمان سمیت تین افراد پر درج کر لیا گیا
پولیس کے مطابق گزشتہ روز شاہراہ فیصل پر نر سری کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں فراز خان زخمی ہو گئے تھے،2 موٹر سائیکل سوار 4 ملزمان نے تاجر اور برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کے صدر فرازخان پر گولیاں چلائی تھیں، واقعہ کے بعد تاجر فراز خان نے اندراج مقدمہ کے لئے تھانہ ٹیپو سلطان میں درخواست دی جس پر میئر کراچی کے ترجمان کرم اللہ سمیت 3 ملزمان کو نامزد کیا گیاہے
تاجر فراز خان نے پولیس کو بتایا کہ میں اپنی کار میں سوار ہو کر برنس روڈ سے اپنے گھر پی ای سی ایچ ایس جارہا تھا کہ شاہراہ فیصل پر نرسری کے قریب 2 موٹر سائیکلوں پر 4 ملزمان نے مجھ پر فائرنگ کی،ایک گولی دائیں گال پر لگی اور گردن سے پار ہوگئی جب کہ دوسری گولی میری گاڑی پر بھی لگی،مجھ پر حملہ کروانے میں میرے پارٹنرکرم اللہ، مظہراور منصو ر شاہ شامل ہیں، انہوں نے مجھ سے 9کروڑ 87لاکھ کی رقم روڈ پیچنگ اور گارڈن کی صفائی کے ٹھیکوں کیلئے مختلف اوقات میں لیے، میں نے اپنی رقم واپس مانگی تو انہوں نے مجھے اسلام آباد سے بلواکر جان سے مارنے کی دھمکی دی اور کہا کہ پیسے بھول جاؤ ورنہ جان سے جاؤگے
دوسری جانب میئر کراچی کے ترجمان نے خود پر درج مقدمے کے خلاف مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ شرپسند عناصر شہر کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے، میرے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کراکر بلیک میل کرنے کی کوشش کر جارہی ہے، جھوٹے مقدموں سے ڈرنے والا نہیں، ہر قسم کی انکوائری کیلئے تیار ہوں
سعودیہ سمیت دیگر ممالک سے 63 پاکستانیوں کی بے دخلی
ڈی سی کرم پر فائرنگ کرنے والے دو مبینہ شرپسند گرفتار








