کراچی کی ترقی میں رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا،مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہا ب نے سنگم کرکٹ گراؤنڈ فیڈرل بی ایریا میں ترقیاتی کام شروع نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر کی معطلی کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی ترقی میں رکاوٹ بننے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا.

باغی ٹی وی کے مطابق سنگم کرکٹ گراؤنڈ فیڈرل بی ایریا کا دورہ کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی میں تعمیر و ترقی کا سفر بھرپور طریقے سے جاری ہے اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے بنائے گئے پارکس اور کھیلوں کے میدانوں کو ہر قیمت پر بحال کرکے بہتر بنایا جائے گا، نیا سال کراچی کی تعمیر و ترقی کا سال ہے،کراچی کی روشنیوں، رنگوں،امنگوں اور امیدوں کو بحال کریں گے.اے ڈی پی اسکیم کے تحت سنگم کرکٹ گراؤنڈ میں ترقیاتی کام شروع ہوجانے چاہئے تھے جس سے نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے مواقع میسر آتے اور مقامی سطح پر باصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی، انہوں نے کہا کہ کراچی میں نچلی سطح پر کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں، کھلے مقامات اور پارکوں کی بحالی کا مقصد عوام کو تفریح کی بہتر اور معیاری سہولیات مہیا کرنا ہے، کراچی کے تمام اضلاع میں ترقیاتی کام یکساں رفتار سے جاری ہیں اور موثر حکمت عملی کے تحت بنیادی انفراسٹرکچر کو ترقی دی جا رہی ہے، نئے سال کے دوران اور بھی بھرپور طریقے سے کراچی میں ترقیاتی کام کئے جائیں گے۔

سال2024، پاکستان میں صنفی بنیاد پر تشدد کے 4558 کیسز رپورٹ

سندھ ،قانون کے باوجود چائلڈ لیبر میں اضافہ کا انکشاف

ملک میں انٹرنیٹ ایک بار پھر سست روی کا شکار

Comments are closed.