کراچی:سہراب گوٹھ کے بدنام زمانہ منشیات سپلائر کیماڑی سے پکڑے گئے

0
47

کراچی :جیکسن پولیس کی کیماڑی میں بڑی کارروائی’ سہراب گوٹھ کے بڑے منشیات سپلائر ماں بیٹا پکڑے گئے’ دو کلو سے زائد چرس برآمد’ جیکسن پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

SSP کیماڑی فدا حسین جانوری کے مطابق SHOجیکسن انسپکٹر چوہدری بابر حمید نے ٹےکنیکل اور مقامی انٹےلی جنس بنیادوںپر ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے سہراب گوٹھ کے بدنام زمانہ منشیات نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے سپلائر ماں بیٹا کوگرفتار کیافدا حسین جانوری کے مطابق گروہ شرقی میں بڑے پیمانے پر منشیات سپلائی میں ملوث ہے جوکہ پورا نیٹ ورک سہراب گوٹھ سے آپریٹ کررہے تھے

گروہ کی نقل وحرکت جیکسن میں دیکھی گئی اطلاعات موصول ہونے پر بابر حمید نے بھاری نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر یاسمین اور اس کے بیٹے عادل عرف یونس کو گرفتار کیا دونوں سے دو کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔

دونوں کا آبائی تعلق افغانستان سے ہے جو کوچی کیمپ سے منشیات کراچی پہنچنے پر شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کا کام انجام دیتے تھے۔ فدا حسین جانوری کاکہناہے کہ ابتدائی طورپر منشیات سپلائر ماں بیٹے کے خلاف مقدمہ نمبر 405/2022انسداد منشیات ایکٹ کے تحت درج کرلیاگیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے نیٹ ورک سے متعلق تفتیش جاری ہے۔

Leave a reply