سندھ حکومت نے کراچی میں ٹریفک مسائل کے حل کیلئے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ نے شہر میں قائم تمام بچت بازار اور چارجڈ پارکنگ کی تفصیلات طلب کرلی۔
باغی ٹی وی کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں کمشنر کراچی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں 145 بچت بازار لگائے جاتے ہیں، غیر قانونی بچت بازاروں کی این او سی دینے میں ٹاؤن کا عملہ ملوث ہوتا ہے۔ کمشنر کراچی نے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں اس وقت 400 چارجز پارکنگ ہیں، بہت سے پارکنگ راستوں پر ہونے سے ٹریفک کے مسائل ہو رہے ہیں۔چیف سیکریٹری سندھ نے شہر میں قائم تمام بچت بازار اور چارجڈ پارکنگ کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں قائم تمام قانونی اورغیر قانونی بچت بازاروں کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔
اجلاس میں چیف سیکریٹری نے ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کرنے والی چارجڈ پارکنگ کی بڑھتی ہوئی تعداد کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ سیکریٹری بلدیات، کے ایم سی، ڈی ایم سیز، ٹائونز اور کینٹونمنٹ بورڈ سے 3 روز میں تفصیلات لی جائے۔اس موقع پر چیف سیکریٹری سندھ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بچت بازاروں کی این او سی کو بھی روگیورلائیز کیا جائے گا، جبکہ ٹریفک پولیس کی این او سی کے بغیر کوئی بچت بازار نہیں لگایا جائے۔چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ بچت بازاروں کے اطراف ٹریفک جام رہتا ہے، روڈ پر قائم تمام غیر قانونی پارکنگ کو ہٹایا جائے، شہر میں بے قاعدہ بنے یوٹرنز ختم کر کے اور ٹریفک انجینئرنگ سے یوٹرن بنائے جائیں۔
چیف سیکریٹری سندھ نے کمشنر کراچی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بڑی شاہراہوں کے سروس روڈ سے انکروچمنٹ ہٹا کرمکمل بحال کیا جائے، اس کے علاوہ شہر کے تمام راستوں پر ٹریفک سائن بورڈ لگائے جائیں۔واضح رہے کہ اجلاس میں کمشنر کراچی، ڈی آئی جی ٹریفک اور ڈپٹی کمشنر ساؤتھ سمیت دیگر شریک تھے۔
میرپور خاص: فلسطین کی فتح پر جماعت اسلامی کا یوم تشکر اور ریلی
چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان
بہاولپور:سرائیکی چوک فرنیچر مارکیٹ میں آگ بھڑک اُٹھی
ننکانہ صاحب: دانش سکول میں سالانہ آرٹ اینڈ سائنس میلے کا شاندار انعقاد