کراچی ٹریفک پولیس کا کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف ایکشن،ایک کروڑ 18 لاکھ روپے کا چالان
ٹریفک پولیس نے کم عمر ڈرائیوروں، گاڑی مالک اور والدین کیخلاف کارروائیاں میں 15روز کے دوران ایک کروڑ 18 لاکھ کے چالان کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ٹریفک پولیس کی کم عمرڈرائیوروں،گاڑی مالک اور والدین کیخلاف کارروائیاں جاری ہے، خصوصی مہم میں جرمانے اورچالان کئے جارہے ہیں۔
محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کم عمربچوں کو گاڑی دینے والے والدین اور مالکان پر ایک ہزارروپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ، 15 روزمیں والدین اورگاڑی مالکان پر 5 ہزار 8 سوسے زائد چالان کئے گئے، چالان کی مالیت 58 لاکھ سے زائد ہے۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ 18سال سےکم عمربچوں کیخلاف 12 ہزار سے زائد چالان کیے گئے ، ہر بچےکافی چالان 500 روپے جرمانہ عائدکیاجارہا ہے، بچوں پرچالان کی مدمیں حاصل ہونیوالی رقم 60لاکھ سےزائد ہے۔
محکمہ ٹریفک پولیس کے مطابق اب تک کل ایک کروڑ18لاکھ سےزائدجرمانے کیے جا چکے ہیں اور تمام کارروائیاں عدالتی احکامات پرکی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے ٹریفک پولیس حکام کو کم عمر ڈرائیورز کے خلاف سخت ایکشن لینے اور چالان و جرمانے کرنے کی سخت ہدایت کی تھی۔ عدالت نے حکم دیا تھا کہ کم عمر ڈرائیورز کے والدین کے خلاف بھی اقدامات کیے جائیں۔