کراچی ٹرانسپورٹ ماسٹر پلان پر پیش رفت کے ماہانہ جائزے کے لیے ورلڈ بینک اور سندھ حکومت نے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کے لیے 15 ہزار بسوں کی ضرورت ہے، جبکہ 2 ہزار الیکٹرک بسیں ورلڈ بینک اور نجی شعبے کے تعاون سے لائی جائیں گی۔ورلڈ بینک کے پاکستان، شمالی افریقا اور مشرق وسطیٰ کے پریکٹس منیجر ٹرانسپورٹ ابراہیم خلیل ذکی کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں وزیراعلیٰ نے ورلڈ بینک کی درخواست پر دھابیجی میں ٹرانسپورٹ انڈسٹری کے لیے اسپیشل اکنامک زون قائم کرنے کا وعدہ کیا۔
مراد علی شاہ نے بتایا کہ ماسٹر پلان میں یلو لائن، بی آر ٹی کے ساتھ ساتھ کراچی میٹرو (لائٹ ریل) کا منصوبہ بھی شامل ہے، جبکہ کراچی سرکلر ریلوے بھی جلد شروع کیا جائے گا۔سینئر وزیر شرجیل میمن کے مطابق بی آر ٹی یلو لائن کا منصوبہ داؤد چورنگی سے خالد بن ولید انٹر سیکشن تک 21 کلومیٹر طویل ہوگا اور اس پر 268 بسوں کا بیڑا چلایا جائے گا۔
پی آئی اے نے ٹورنٹو کیلئے تمام پروازیں معطل کر دیں
سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریاں: کچے کے علاقے زیر آب، ہزاروں ایکڑ فصلیں تباہ
سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریاں: کچے کے علاقے زیر آب، ہزاروں ایکڑ فصلیں تباہ
سعودی عرب کا توانائی انقلاب: 2030 تک 130 گیگاواٹ شمسی پیداوار کا ہدف