شہر قائد میں ٹرک اور ٹینکرز سے ہونے والی ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا، رزاق آباد عبداللہ گوٹھ میں گاربیج ٹرک کی زد میں آ کر 3 سالہ کمسن بچہ جان کی بازی ہار گیا، جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
واقعہ جمعرات کی صبح پیش آیا جب شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود میں ایک گاربیج ٹرک نے ریورس لیتے ہوئے گلی میں کھیلتے ہوئے بچے کو کچل دیا۔ متوفی بچے کی شناخت 3 سالہ عادل شاہ ولد عابد علی شاہ کے طور پر ہوئی، جس کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کی گئی۔
ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن صدرالدین میرانی کے مطابق ٹرک کے ڈرائیور نے بچے کو کچلنے کے بعد موقع سے فرار اختیار کر لیا۔ پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لے لیا ہے جبکہ ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔
قانونی کارروائی کے بعد بچے کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔ واقعے نے علاقے میں غم و غصے کی فضا پیدا کر دی ہے جبکہ شہری حلقوں نے حفاظتی اقدامات اور ڈرائیوروں کی سخت جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔
جاسوسی کے الزامات، ایران سے ایک ماہ میں 2 لاکھ 30 ہزار افغان ملک بدر
جاسوسی کے الزامات، ایران سے ایک ماہ میں 2 لاکھ 30 ہزار افغان ملک بدر
شکاگو میں نائٹ کلب کے باہر فائرنگ، 4 افراد ہلاک، 14 زخمی
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ ظلم ہے، میری پہچان کمیٹی