جامعہ کراچی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی قانون کی ڈگری منسوخ کر تے ہوئے ان پر 3 سال کی پابندی عائد کر دی۔
جامعہ کراچی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق طارق محمود ولد قاضی محمد اکرم کا ایل ایل بی کا نتیجہ اور ڈگری منسوخ کردی گئی ہے،نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ طالبعلم پر غیر منصفانہ ذرائع استعمال کرنے پر 3 سال کی پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے۔جامعہ کراچی کے جاری نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ طالبعلم کو کسی بھی یونیورسٹی یا کالج میں داخلہ اور امتحانات دینے سے بھی روک دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق طارق محمود کبھی بھی اسلامیہ لاء کالج کراچی کے باقاعدہ طالبعلم نہیں تھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اس ضمن میں شہزاد نے پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی یونیورسٹی نے مکمل تحقیق کے بعد جسٹس طارق محمود جہانگیری کی وکالت کی ڈگری منسوخ کر دی ہے آپ اندازہ کریں کہ پاکستان کی وکیل برادری جو یوتھیا کلٹ سے تعلق رکھتی مطیع اور طور جیسے ڈالر پرست اور بے ایمان مزاری جیسے انتشار پسند دہشت گردوں کے سہولت کار اسوقت جعلی ڈگری کو عزت دو تحریک چلا رہے ہیں اس جج کو فراڈ کی وجہ سے جیل بھیجنا چاہیے
https://x.com/RShahzaddk/status/1971500370099658867