سفاری پارک میں نئی زپ لائن کے افتتاح کے موقع پر میئر کراچی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’زپ لائن‘ کوعوام کیلئے کھول دیا گیا ہے، کراچی کی یہ پہلی فلائی زپ لائن ہے ، اس سے قبل ڈائنو سفاری پارک بنا چکے ہیں، شہریوں کو تفریحی سہولیات مہیا کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔مئیرکراچی نے مزید کہا کہ شہرمیں مزید پارکس بنانا ہمارا ٹارگٹ ہے، بہت سے کام مالی کمی کی بنا پرسُست روی کا شکار ہیں ، ایڈونچر پارک کو بھی بحال کرینگے ،
مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ عوام کومعیاری تفریحی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ساتوں اضلاع میں یکساں ترقیاتی کام جاری ہیں، سب چاہتے ہیں کراچی کی رونقیں بحال ہوں ، شہر میں بدمعاشی اور تنقید کی سیاست ختم ہوگی، کراچی والوں کو نظر آگیا کہ مسئلہ اختیار کا نہیں نیت کا تھا۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گٹر کے ڈھکن چوری ہو رہے ہیں تو پولیس کو کاروئی کرنی چاہئے، انہوں نے مزید کہا کہ جتنے ڈھکن مانگیں گے میں دے دوں گا، ڈھکن کے لگانے کا مسئلہ نہیں سنبھالنے کا مسئلہ ہے۔ واضح رہے کہ کراچی کے کئی علاقوں میں گٹروں کے ڈھکن چوری کر لیے جاتے ہیں جن کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ ان سے لوہا نکال کر اور اکثر پورے پورے ڈھکن بیچے جاتے ہیں۔
Shares: