کراچی ، کورونا میں مبتلا سسٹر رتھ لیوس وفات پا گئیں،وزیراعلیٰ سندھ کا اظہار افسوس

0
37

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے،شہر قائد کراچی میں کورونا میں مبتلا سسٹر رتھ لیوس وفات پا گئیں

سسٹر رتھ لیوس کراچی میں فلاحی ادارے دارلسکون کو چلا رہیں تھی، سسٹر رتھ لیوس کی وفات پر وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی مشیر مرتضی وہاب نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سسٹر رتھ لیوس کی سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

واضح رہے کہ فلاحی ادارہ دارالسکون 1972 میں قائم ہوا ، جس کے بعد سے رتھ لیوس وہاں پر خدمات سرانجام دے رہی تھی، ان کی ادارے میں ذہنی طور پر معذور بچوں کی بحالی کے لیے کی جانے والی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔رتھ لیوس کورونا وائرس کا شکار ہوئی تھی اور کئی دنوں سے وہ سخت بیمار تھیں ۔

کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد ان کا اسپتال میں علاج جاری تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں ۔سسٹر رتھ لیوس کی آخری رسومات خداداد کالونی کے کرائسٹ دی کنگ چرج میں ادا کی جائیں گی،

میرا پیچھا چھوڑ دیں، حریم شاہ کس کی منتیں کرنے لگ گئی؟ سب حیران رہ گئے

دوسروں کی ویڈیو لیک کرنیوالی حریم شاہ کی ایسی "حقیقت” سامنے آئی کہ سب حیران رہ گئے

دوسروں کی ویڈیو لیک کرتے کرتے حریم شاہ کی اپنی ویڈیو لیک، تہلکہ مچ گیا

وینا ملک کی نامور وزیر کے ساتھ….کی ویڈیوز رات کو کروں گی ریلیز، حریم شاہ کا اعلان

شیخ رشید نے نکاح متعہ کیا ہے، حریم شاہ کے انکشاف پر سب حیران

حریم شاہ کے الزامات، شیخ رشید نے کونسا قدم اٹھا لیا؟ سب حیران رہ گئے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سسٹر رتھ لیوس کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سسٹر رتھ لیوس کئی برسوں سے دارالسکون چلا رہی تھیں، سسٹر رتھ لیوس کی خدمات خصوصی بچوں کی تربیت اور پرورش کرنے میں ناقابل فراموش ہیں،وزیراعلیٰ سندھ نے مرحومہ سسٹر رتھ لیوس کی فیملی اور دارالسکون کے اسٹاف اور وہاں رہنے والے خصوصی بچوں سے تعزیت کی

Leave a reply