شہر قائد کراچی میں بارش نے سندھ حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا

0
77

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں بارش نے سندھ حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا،شہر قائد میں بارش شروع ہوتے ہی بیشتر علاقوں میں معطلی کی گئی بجلی تاحال بحال نہ ہو سکی۔

شہر قائد کراچی میں بوندا باندی سے شروع ہونا والا سلسلہ تیز بارش میں تبدیل ہوا اور جل تھل ہو گیا۔ حکومت اور ضلعی انتظامیہ منظر نامے سے غائب نظر آئے۔ روایتی طور پر بارش کراچی والوں کے لیے زحمت ثابت ہوئی، بارش سے شاہراہ فیصل اور کورنگی روڈ پر کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہو گیا۔ پنجاب چورنگی، اولڈ سٹی ایریا اور بیشتر انڈس پاسز پانی سے بھر گئے۔ ڈیفنس اور کلفٹن میں پانی جمع ہونے سے بیشتر گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں ڈوب گئیں۔

گورنر ہاوُس جانے والی سڑک پر کھمبا اور درخت گر گیا جس باعث سڑک کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔ ادھر بارش کی پہلی بوند گرتے ہی کے الیکڑک کا نظام ٹھپ ہو گیا۔ دو سو فیڈرز نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ صدر، اورنگی، کورنگی، فیڈرل بی ایریا، ملیر، شارع فیصل، پی آئی بی، سرجانی میں بجلی معطل ہو گئی۔ لیاری، بلدیہ، کلفٹن، حسن سکوئر اور گلشن اقبال سمیت محمود آباد میں بجلی گئی تو بحال نہ ہو سکی

بارش کے دوران گزشتہ روز شہر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی تھیں، متعدد پول گرگئے تھے، انڈر پاسز سے ٹریفک کا گزرنا نا ممکن ہو گیا تھا، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے تھے اور مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام نے لوگوں کی زندگیاں اجیرن کرکے رکھ دی تھی۔

کراچی میں ہونے والی تیز بارش کے نتیجے میں پانی جناح اسپتال میں بھی داخل ہو گیا تھا جس کی وجہ سے ڈاکٹروں اور مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،جناح اسپتال کے اولڈ سرجیکل بلاک میں پانی بھر گیا ہے۔ جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق اسپتال میں پمپ کے ذریعے پانی کی نکاسی کا انتظام کردیا ہے۔

ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ تیز بارش کی وجہ سے جناح اسپتال میں بھی بارش کا پانی بڑی مقدار میں داخل ہوا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسپتال میں ایمرجنسی سروسز مکمل طور پر بحال ہیں اوران میں کوئی رکاوٹ نہیں آئی ہے۔

کراچی کی معروف شاہراہ فیصل پر پانی بھر جانے کی وجہ سے ٹریفک شدید جام ہو گئی، گاڑیاں پانی میں پھنس کر رہ گئیں ،حکومت کہیں بھی نظر نہیں آئی، سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، اور ایک دہائی سے زیادہ عرصہ ہو گیا ہے پی پی سرکار حکومت کر رہی ہے لیکن کچرے پر تو سیاست کی جاتی ہے، شہریوں کی زندگیوں کو داؤ پر لگایا جاتا ہے شہریوں‌کو ریلیف دینے کے لئے کوئی کام نہیں کیا جاتا، اب بارش نے پی پی حکومت کی کارکردگرگی کا پول کھول دیا ہے،

Leave a reply