کراچی میں کرونا کے بڑھتے کیسز پر این سی او سی کا اظہار تشویش،سمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا

فورم نے کراچی میں کورونا کےبڑھتے ہوئے کیسز پراظہار تشویش کیا،پاکستان میں گزشتہ 24گھنٹے کےدوران 747 کورونا کیسز سامنے آئے،گزشتہ 24گھنٹے کےدوران سب سے زیادہ 365کورونا کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے،

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاوَن ،کنٹیکٹ ٹریسنگ  اور ایس او پیز پر عمل ضروری ہے،

سیکرٹری صحت سندھ نے این سی او سی میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں کوروناکے کیسز بڑھ رہے ہیں ،شہری حکومت صورتحال کی نگرانی کررہی ہے،اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سےمناسب انتظامات کئےجائیں گے ،ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہا کہ کورنا کو روکنے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاوَن لگایا جائے،

قبل ازیں سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں اضافہ کے بعد چھوٹے پیمانے پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کے لئے تیاریاں کرلی ہیں، متاثرہ علاقوں کی نشاندہی کے بعد ڈی ایچ او اپنے علاقے میں کورونا کیسز کے تحت مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کرے گا۔محکمہ صحت نے ڈپٹی کمشنروں، ایڈیشنل آئی جی اورایس ایس پی پولیس کو خط لکھ دیا ہے۔

Shares: