کراچی سے نجی ٹی وی کے صدر مبینہ طور پر اغوا،رحمان ملک نے کی رپورٹ طلب

چار برس تک بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے باپ کو عدالت نے سنائی سزا

کراچی سے نجی ٹی وی کے صدر مبینہ طور پر اغوا،رحمان ملک نے کی رپورٹ طلب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے نجی ٹی وی کے صدر کے اغواء کا نوٹس لے لیا ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے نجی ٹی وی کے صدر کے اغوا ءکا نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

شہر قائد کراچی سے نجی ٹی وی چینل کے صدر نبیل جھکورا کو نامعلوم افراد نے رات گئے دفتر سے گھر جاتے ہوئے ساتھی سمیت اغواء کرلیا گیا

پولیس کے مطابق نبیل جھکورا اورساتھی شبیہہ الحسن کو بیت المکرم مسجد کے قریب سے اغواء کیا گیا، مغوی کی گاڑی صبح سویرے سپر ہائی وے سے متصل سروس روڈ پر کھڑی پائی گئی۔ ملنے والی مغوی کی گاڑی لاک اور باقاعدہ طور پر پارک کی گئی تھی جب کہ مغوی کے والد کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ تھانہ عزیر بھٹی میں درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے مقدمے کے اندراج کے بعد سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہوگئے اور مغویوں کی بازیابی کی کوششیں جاری ہیں۔

Comments are closed.