کراچی والوں کے لئے بڑی خوشخبری، کراچی سرکلرریلوے کے لیے ہوں گی 40 کوچز تیار
کراچی والوں کے لئے بڑی خوشخبری، کراچی سرکلرریلوے کے لیے ہوں گی 40 کوچز تیار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی سرکلرریلوے کے لیے 40 کوچز تیار کی جائیں گیں ۔مسافرکوچز کا پہلا بیج اکتوبر کے پہلے ہفتہ کراچی ڈویژن کے حوالے کیا جائے گاجس میں سات کوچز شامل ہوں گی ۔
کراچی سرکولر ریلوے کے لیے کوچز کی تیاری ریلوے کیرج فیکٹری اسلام آباد میں جاری ہے جہاں پر کے سی آر کے لیے 40کوچز تیار کرنے کے لیے کام جاری ہے اب تک کئی کوچز تیار ہوچکے ہیں اکتوبر2020 کے پہلے ہفتہ میں مسافر کوچز کوکراچی ڈویژن کے حوالے کیا جائے گااس بیج میں 7مسافر کوچز شامل ہوں گئیں جبکہ کراچی سرکولرریلوے پرایک مسافر ٹرین کے ساتھ پانچ کوچز لگائی جائیں گئیں .
ایک مسافر کوچ پر دس ملین (ایک کروڑ)روپے خرچ آئے گا ہر کوچز میں واش روم کی سہولت بھی موجود ہے جبکہ ایل سی ڈی ٹی وی بھی لگائے گئے ہیں کوچز میں اے سی موجود نہیں ہیں جس کے لیے پنکھے لگائے گئے ہیں ،کوچز اندر سے مکمل سفیدہے جبکہ مختلف سٹیشنوں کے نام بھی لکھے گئے ہیں جبکہ ایل ای ڈی ڈسپلے بھی دونوں جانب دروازوں کے ساتھ لگایاگیاہے جس میں اگلے سٹیشن کانام انگریزی اور اردو میں ڈسپلے ہوگا .
موبائل چارج کرنے کے لیے یوایس بی سپات کے ساتھ لیپ ٹاپ ودیگر بجلی کے آلات کوچلانے کے لیے بھی وائرنگ کی گئی ہے ۔ایم ڈی کیرج فیکٹری غلام قاسم نے بتایاکہ مسافرکوچز کوکے سی آر کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کیاگیاہے کوچز کی تیارکاکام اعلی معیارکے مطابق کیاجارہا ہے کوچز اور انجن کارنگ سفید اور اس کے اوپرسبز درمیان میںموٹی نیلی اورنیچے سفیدلائن لگی ہوئی ہے جبکہ کوچز پر انگریزی میں کراجی سرکولر ریلوے لکھاگیاہے کے سی آر کے کوچز اور انجن کیرج فیکٹری اسلام آباد میں بن رہے ہیں
رپورٹ. محمد اویس، اسلام آباد