کراچی،مسلح افراد کی دن دہاڑے وارداتیں، پولیس بے بس

0
35

کراچی میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہو گئی، مسلح ملزمان دن دہاڑے قتل عام کر رہے ہیں لیکن پولیس بے بس دکھائی دیتی ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں 4گھنٹوں کےدوران فائرنگ کے 3واقعات ہو چکے ہیں، شہر قائد میں ایک ہفتے میں چھ افراد کو قتل کیا جا چکا ہے، گزشتہ ایک ماہ میں 18 افراد کو قتل کیا گیا،مسلح ملزمان شہریوں‌ کو قتل کرنے لگے لیکن پولیس بے بس نظر آتی ہے.

آج کراچی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق سب انسپکٹر سمیت 3زخمی ہوئے،اللہ والی چورنگی کے قریب فائرنگ سے سب انسپکٹر زخمی ہوئے، ناردرن بائی پاس کے قریب فائرنگ سےایک شخص جاں بحق ،2زخمی ہوئے،سب انسپکٹر غوث عالم کو گردن پر گولی لگی.

اپنے ہی شوہر کے گھر ڈاکہ ڈالنے والی خاتون مبینہ آشنا سمیت گرفتار

لاہور میں بھی بچوں کے اغوا کا سلسلہ رک نہ سکا

کراچی میں گزشتہ 9 ماہ میں ڈکیتی کی وارادتوں میں 32 افراد جاں بحق ہوئے اور 8 سو سے زائد زخمی ہوئے، تحریک انصاف کے کارکن کو بھی چند روز قبل مسجد سے نکلتے وقت شہید کیا گیا تھا.

پنجاب پولیس نے سندھ میں دو افراد مارے تو اہلکاروں کے ساتھ کیا ہوا؟

Leave a reply