کراچی کے علاقے سرسید پولیس نے بروقت ایکشن کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر نوجوان پر تشدد کی وائرل ویڈیو میں ملوث ملزمان گرفتار کر لئے
گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر شوروم سے نوجوان کی نعش برآمد کر لی گئی ، گرفتار ملزمان علی اور عمار شامل ہیں جنہوں نے بتایا کہ متوفی عدیل سے 15/16 لاکھ روپے لینے تھے اور وہ کافی عرصے سے پیسے نہیں دے رہا تھا ،8 اگست کو متوفی عدیل انکے ہاتھ لگا جسے ملزمان شوروم پر لے آئے جہاں اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنائی ملزمان عدیل کو شوروم میں بند کر کے چلے گئے ،9 اگست کو سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے خفیہ اطلاع پر دو ملزم علی اور عمار کو بسم اللہ ہوٹل پر بیٹھے ہوئے گرفتار کر لیا
ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی
بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟
ملزمان کی نشاندہی پر جب شوروم پہنچے تو عدیل کو شوروم پر مردہ حالت میں دیکھا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا ،متوفی کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں گرفتار ملزمان نے دیگر ملوث ملزمان کے نام بھی بتائے ہیں جنکی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں سرسید پولیس نے واردات کا مقدمہ زیرِ دفعہ 302/365/34 ت پ درج کردیا ہے
منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان گرفتار
دوسری جانب منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمیت موچکو پولیس نے گرفتار کر لئے ،ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی ہدایات پر ضلع کیماڑی پولیس منشیات فروشی کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔امروز ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر شاھد چوہدری کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے دو مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں کیں،منشیات فروشی میں ملوث 1- عبدالحمید ولد منیر احمد، 2- جبار ولد محمد جاوید اور 3- صدام ولد علی گوہر نامی ملزمان گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1310 گرام آئیس برآمد ہوئی۔ملزمان کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، دو ملزمان گرفتار
دوسری جانب تھانہ پاکستان بازار کے علاقے جرمن اسکول کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک معمولی زخمی سمیت دو ملزمان گرفتارکر لئے گئے،پولیس نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔گرفتار ملزمان کی شناخت وقاص عرف کاشی ولد ندیم (زخمی) اور عدنان عرف جنگل ولد مختیار کے ناموں سے ہوئی۔پولیس نے حکمت عملی سے جوابی کاروائی کرکے ایک زخمی سمیت دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان سے 2 پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، چھینے گئے لیڈیز پرس اور زیراستعمال موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی،گرفتار و زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو بھی بعد طبی امداد کے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے، ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے۔








