کرک پولیس اور سی ٹی ڈی نے امانکوٹ اور ٹیری کے پہاڑی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا، جس میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی بھاری نفری جدید ہتھیاروں سے لیس ہو کر شریک ہوئی۔
ڈی پی او کرک کے مطابق ایف سی اہلکاروں پر حملے اور دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر یہ کارروائی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کا خاتمہ اور عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے، اس مشن کے لیے بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گا۔آپریشن کے دوران ایف سی اہلکاروں پر حملے میں ملوث تین اہم دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی گئی، دہشت گردوں کے گھروں کو مسمار اور نذر آتش کر دیا گیا، جبکہ پہاڑوں میں ان کے محفوظ مورچے بھی تباہ کر دیے گئے۔
ڈی پی او نے کہا کہ کرک پولیس دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرے گی اور ان کا تعاقب خاتمے تک جاری رکھے گی۔
پی ٹی اے کارروائی، 13 ہزار سے زائد دھوکہ دہی سے متعلق یو آر ایل بلاک
واٹس ایپ کا بڑا ایکشن،دنیا بھر میں 68 لاکھ فراڈ اور اسکیم اکاؤنٹس ڈیلیٹ
مقبول احمد گوندل آڈیٹر جنرل پاکستان مقرر
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی