خیبر پختونخوا حکومت نے کرم میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی ،اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

باغی ٹی وی کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نےقبائلی ضلع کرم میں دفعہ 144 کا نفاذ کردیا۔ دفعہ 144 کرم میں سرکاری قافلے پر فائرنگ اور ناقص امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔ کرم میں دفعہ 144 کا اعلامیہ محکمہ داخلی امور خیبر پختونخوا نے جاری کر دیا۔جس میں کہا گیا ہے کہ کرم میں ہر قسم اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد ہوگی، پانچ سے زائد افراد ایک جگہ پر جمع نہیں ہو سکیں گے ، دفعہ 144 دو ماہ کے لیے مکمل طور پر نافذ العمل ہوگا۔دوسری جانب کوہاٹ اعلی سطح اجلاس ختم ہوگیا، ضلع کرم میں نامزد دہشت گردوں کو ہر صورت گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سہولتوں کاورں کی بھی نشاندہی کرکے شامل مقدمہ کیا جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فورسز کے ساتھ اس معاہدہ پر من وعن عمل کیا جائے گا ، جلد ازجلد ٹل تہ پارہ چنار رو ڈ کو محفوط بنانے کے لیے ایپکس کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق عمل ہوگا، پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے ادروں کے تعاون سے امن وامان قائم کرنے کے لیے ٹھوص اور سخت اقدامات اٹھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔فیصلہ کیا گیا کہ کرم میں جاری کشیدگی میں ملوث عناصر کو کسی بھی صورت میں نہیں چھوڑا جائے گا۔

سیالکوٹ نے قائداعظم ٹرافی جیت لی

ٹریفک کی روانی میں بہتری کیلئے لاہور میں نئے چھ ٹریفک سیکٹرز

Shares: