بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان نے خود پرکی جانے والی ٹرولنگ کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا-
باغی ٹی وی : بھارتی اداکارہ وکرینہ کپورخان مختلف انٹرویوزاورسوشل میڈیا پلیٹ فارم کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں اوراب ایک بارپھران کے گھرننھے مہمان کی آمد متوقع ہے جس پربھی وہ خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
ایک انٹریو کے دوران کرینہ کپورخان نے خود پرہونے والی آن لائن ٹرولنگ پرکہا کہ عوام کورونا وبا کے باعث گھروں میں محصورہیں اوراس وبا سے خاصے بوراورذہنی دباؤ کا شکاربھی ہوچکے ہیں ان کے پاس اب کرنے کے لیے کچھ نہیں تو وہ پھر تنقید ہی کرتے ہیں۔
بی جے پی کارکن نے احد رضامیر کی تصویر شئیر کر کے سوشل میڈٰیا پرخود کا مذاق بنوالیا
کرینہ کپور خان نے کہا کہ بہت سے لوگوں کی اس وبا کے باعث نوکریاں بھی ختم ہوگئیں جس کی باعث عوام پریشان ہیں اور زیادہ سوچ بھی رہے ہیں اورتنقید بھی زیادہ کررہے ہیں۔
بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ اگرٹرولنگ کرنا کسی کو اچھا لگتا ہے توکرے اورخوش رہے تاہم ہرایک کو اپنی جگہ خوش رہنا چاہیئے اورکسی اورکے معاملے میں زیادہ دخل اندازی نہیں کرنی چاہیئے۔