فرانسیسی اسٹار فٹبالر اور سعودی الاتحاد کلب کے اہم رکن کریم بنزما بھی غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی کی حمایت میں ایکس پر پیغام جاری کر دی۔ غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے خلاف بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔ گیارہ روز سے مسلسل جاری فضائی حملوں میں 2900 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں سے نصف سے زائد تعداد بچوں اور خواتین کی شامل ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
اسی سلسلے میں فرانس کے اسٹار فٹبالر اور سعودی الاتحاد کلب کے رکن کریم بنزما جنہوں نے غزہ پٹی کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں ٹویٹ کیا ہے۔ کریم بنزما نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ غزہ کے باشندے اسرائیل کی بمباری کا ہدف بن رہے ہیں۔
کریم بینزیما نے مزید لکھا کہ ہماری تمام دعائیں غزہ کے ان باشندوں کے لیے ہیں جو ایک بار پھر اسرائیل کی ظالمانہ بمباری کا نشانہ بن رہے ہیں جس میں خواتین اور بچوں کو بھی نہیں چھوڑا گیا۔
واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی حالیہ فضائی حملے اب تک کی سب سے شدید بمباری ہے۔ اسرائیل نے 23 لاکھ فلسطینیوں کے گھروں کو مکمل طور پر محاصرے میں لے رکھا ہے اور علاقے کا بڑا حصہ تباہ کر دیا ہے۔
Shares: