بلوچ طلبا تنظیم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی سابق چیئرپرسن کریمہ بلوچ کی لاش برآمد،کب سے تھی لاپتہ؟

0
40

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچ طلبا تنظیم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی سابق چیئرپرسن کریمہ بلوچ کی لاش کینیڈا کے شہر ٹورنٹو سے برآمد ہوئی ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ٹورنٹو میں مقیم صحافی صبا اعتزاز نے بی بی سی کو بتایا کہ ٹورنٹو پولیس نے کریمہ بلوچ کے اہلخانہ اور ان کے ساتھ مقیم دوستوں کو ان کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی لاش پولیس کی تحویل میں ہے جسے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

ٹورنٹو پولیس نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کریمہ کے لاپتہ ہونے پر تصویر بھی جاری کی تھی اور ساتھ لکھا تھا کہ کریمہ کی عمر 37 برس ہے، اور وہ 20 دسمبر سے لاپتہ تھی،

تاحال کریمہ بلوچ کی ہلاکت کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔ دوسری جانب کریمہ بلوچ کی ہلاکت کی تصدیق کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی ہلاکت کی تحقیقات مطالبہ زور پکڑ رہا ہے

Leave a reply