کارکردگی چیک کرنے کا مشن، سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے اپنا چالان کرا لیا

0
40

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا چالان کردیاگیا

سیٹ بیلٹ نہ لگانے اور فون سننے پر وارڈن نے عمر شیخ کا چالان کردیا،سی سی پی او عمر شیخ کینٹ کے علاقے میں ذاتی گاڑی پر جارہے تھے،ٹریفک وارڈن کے مطابق سی سی پی او لاہور نےسیٹ بیلٹ نہیں پہننا تھااور فون سن رہے تھے

لاہور پولیس کے مطابق سی سی پی او لاہور نے پرائیویٹ گاڑی میں ٹریفک ڈیوٹی کو چیک کیا،وارڈنز کی کارکردگی جانچنے کےلیے جان بوجھ کر سیٹ بیلٹ اور موبائل فون کی وائیلشن کی،سی سی پی او لاہور نے خلاف ورزی پر چالان کروایا اور ان لائن ادائیگی بھی کر دی،

سی سی پی او لاہورنے ایمانداری سے ڈیوٹی کرنے پر وارڈن کو تعریفی سند اور نقد انعام کا اعلان بھی کیا،ٹریفک وارڈنز کی طرف سے 3 اہلکاروں کو کلاس ون سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا گیا

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق سربراہ لاہور پولیس محمد عمر شیخ نے صبح سویرے ٹریفک سیکٹر کینٹ کا وزٹ کیا،سی سی پی او لاہور نے تھانہ شمالی چھاونی کا بھی اچانک وزٹ کیا، سی سی پی او لاہور نے پرائیویٹ گاڑی میں ٹریفک ڈیوٹی کو چیک کیا، وارڈنز کی کارکردگی جانچنے کےلئے جان بوجھ کر سیٹ بیلٹ اور موبائل فون کی وائیلشن کی، سی سی پی او لاہور نے وائیلشن پر چالان کروایا اور ان لائن ادائیگی بھی کر دی،

سی سی پی او محمد عمر شیخ عام سائل کی طرح تھانہ شمالی چھاؤنی پہنچ گئے،پولیس کا فرسٹ رسپانس چیک کرنے کیلئے موٹرسائیکل چوری کی درخواست دی، فوری راہنمائی اور درخواست موصول کرنے پر اہلکاروں کو شاباش دی، سی سی پی او لاہور نے تھانہ شمالی چھاؤنی کا جائزہ لیا، ریکارڈ بھی چیک کیا ایس ایچ او اور ڈی ایس پی سے کرائم کی صورتحال پر بریفنگ لی، قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، اشتہاریوں بارے استفسار بھی کیا،

سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے ڈی ایس پی کو اشتہاریوں کےخلاف کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دیا، سی سی پی او کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس کا کام سروس ڈلیوری، شہریوں کی دادرسی ہے،شہریوں کےلئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کیں جائیں،

Leave a reply