پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے ملک بھر میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع، گھروں کی تباہی، اور دیگر نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں
خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ ملک کے مختلف حصوں خصوصاً بلوچستان، خیبر پختونخوا میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات انتہائی افسوسناک ہیں، پوری قوم اس آزمائش کی گھڑی میں ایک دوسرے کا سہارا بنے، ہمارا فرض بنتا ہے کہ ان مشکل حالات میں متاثرین کو تنہا نہ چھوڑیں، میں پارٹی کارکنان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ رضاکارانہ بنیادوں پر امدادی ٹیمیں تشکیل دیں، پارٹی کارکنان فوری طور پر متاثرہ علاقوں کا رخ کریں اور مقامی سطح پر امدادی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں،متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف آپریشن شروع کیا جائے ،یہ وقت سیاست کا نہیں، خدمت کا ہے،مرکزی مسلم لیگ خدمت کی سیاست کر رہی ہے.مرکزی مسلم لیگ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کی جائے۔