مزید دیکھیں

مقبول

سائفر کیس،استغاثہ کیس ثابت نہیں کر سکا، عدالت

سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی...

اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کو آج ہی پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران...

اسپائس جیٹ کے کیبن کریو کا دوران پرواز ہولی ڈانس

ایک ویڈیو جس میں اسپائس جیٹ کے کیبن کریو...

مرغی کی قیمت کو پر لگ گئے، ہوشربا اضافہ

پنجاب، اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف...

حضرت خدیجہ طاہرہ کی عظمت.تحریر: سیدہ عطرت بتول نقوی

جناب رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے...

عمر ایو ب کےساتھ کارکنان کی ہاتھا پائی،شیر افضل مروت کو ذمہ دار قرار دے دیا گیا

تحریک انصاف نے اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب سے ہاتھا پائی کی رپورٹ تیار کی ہے جس کا ذمہ دار شیر افضل مروت کو قرار دے دیا گیا ہے

تحریک انصاف کی جانب سے اس ضمن میں بنائی گئی رپورٹ اڈیالہ جیل میں عمران خان کو دی جائے گی، تحریک انصاف نے اپنی رپورٹ میں ساری ذمہ داری شیر افضل مروت پر ڈال دی اور کہا کہ عمرایوب کے ساتھ ہاتھا پائی کرنے والے شیر افضل مروت کےہامی تھی، شیر افضل مروت پی ٹی آئی کے احتجاج کی قیادت کرنا چاہتے ہیں تاہم عمران خان شیر افضل مروت سے جیل میں نہیں ملے جس کی وجہ سے وہ خفا ہیں اور پارٹی پالیسی کے خلاف بیانات دیتے رہتے ہیں، تحریک انصاف کی جانب سے مرتب کی گئی رپورٹ میں شیر افضل مروت کے بیانات کا بھی ذکر کیا گیا ہے، رپورٹ 2 جولائی کو اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کو پیش کی جائے گی۔

گزشتہ دنوں عدت کیس میں سزا معطلی کی اپیل مسترد ہونے پر تحریک انصاف کے کارکنان نے قیادت سے احتجاج کی کال دینے کا مطالبہ کیا تھا،تحریک انصاف کے کارکنان نے عمر ایوب کو گھیر لیا تھااور شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا اور وہ مشکل سے گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوئے تھےبعد ازاں تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کے ساتھ بھی کارکنان نے ہاتھا پائی کی تھی.

سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیل پر سماعت 24 جون تک ملتوی

سپریم کورٹ، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

مخصوص نشستیں، فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں نظر نہیں آ رہا، مبشر لقمان

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan