بہت ہو گیا،کارکن تیاری کریں اب جماعت اسلامی کی باری ہے، سراج الحق

0
45

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کہ کارکن تیاری کریں اب جماعت اسلامی کی باری ہے، بلدیاتی انتخابات میں سرپرائز دیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں منعقدہ جماعت اسلامی کے80 ویں یوم تاسیس کی تقریب اور جماعت اسلامی لاہور کے بلدیاتی کنوشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمران پارٹیاں جاگیرداروں اور سرمایہ کاروں کے ہاتھوں کا کھلونابنی رہیں ، موجودہ حکومت بھی اُ سی ٹولے کے ہاتھوں یرغما ل ہے۔ موجودہ نظام طاغوتی سوچ کا قائم کردہ ہے جو کسی غریب کو آگے آنے کا موقع نہیں دیتا،جب تک اس استحصالی نظام کا خاتمہ نہیں ہوتا ملک و قوم کو مسائل کی دلدل سے نہیں نکالا جاسکتا،موجودہ حکومت نے عام آدمی کو ریلیف دینے کی بجائے مخصوص کلاس کے مفادات کی تکمیل کو ترجیح اول بنالیا ہے۔

جماعت اسلامی عید کے بعد حکومت کے خلاف عوامی تحریک شروع کرے گی،سراج الحق

شریف خاندان مری میں صرف عیاشیاں کرنے ہی آتا تھا،عابدہ راجہ نے لگائے ایوان میں سنگین الزام

اپوزیشن سن لے،وفاق کے بعد پنجاب کا بجٹ بھی منظور ہو گا،فیاض الحسن چوہان

آج ثابت ہوگیا کہ عمران خان کو ایوان کا اعتماد کل بھی حاصل تھا اور آج بھی ہے،قریشی

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ قومی دفاع کو مضبو ط بنانے کے لیے ذاتی مفادات کے اس کھیل کا خاتمہ ضروری ہے،قیام پاکستان کے مقاصد کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے،جماعت اسلامی نے سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر ملک و قوم کی خدمت کی ہے جس کا اعتراف قومی و بین الاقوامی ادارے بھی کرتے ہیں۔قوم نے بار ہا دوسری جماعتوں کو آزمایا ہے مگر ہر آنے والے نے پہلے سے بڑھ کر ملک کو بحرانوں سے دوچار کیا،اب جماعت اسلامی کے علاوہ دوسرا کوئی آپشن نہیں،اس امت کی حفاظت ،کشمیر اور فلسطین کی آزادی کیلئے جماعت اسلامی کا اقتدار میں آنا ضروری ہے،جماعت اسلامی ہی پاکستان کو مضبوط و مستحکم بنا سکتی ہے۔

وزیر خارجہ اپنی وزارت کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ سامنے لے آئے

تاریخ میں پہلی بار حکومت نے اخراجات میں کمی کی،حفیظ شیخ نے بھی دو سالہ کارکردگی رپورٹ بتا دی

ہم نے ملک میں امپورٹ کو کم اور ایکسپورٹ پر زیادہ توجہ دی،حماد اظہر

دو سالہ کارکردگی بتاتے ہوئے اسد عمر نے اپوزیشن کو بری خبر سنا دی

مراد سعید نے وزارت مواصلات کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

وزارت قانون کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ جاری، کامیابیاں بتا دیں

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ کیس لڑے لڑتے لوگوں کی زندگیاں ختم ہوجاتی ہیں مگر پیشیاں ختم نہیں ہوتیں۔ہر حکومت غربت ختم کرنے اور قرضے نہ لینے کے نعرے لگا کر اقتدار میں آتی ہے مگر جب جاتی ہے تو قرضوں کے انبار لگاکر اور غربت ، مہنگائی اوربے روزگاری میں کئی گنا اضافہ کرکے جاتی ہے۔ پاکستان کی بقاءاور سا لمیت کے لیے ضروری ہے کہ اسلامی پاکستان کو از سر نو اپنی منزل قرار دیکر ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایاجائے،قرضوں او ر سود کی معیشت سے تائب ہوکر اسلام کے زکوة و عشر کے نظام معیشت کو اختیار کیا جائے اور خود انحصاری کا باعزت راستہ اختیار کیا جائے۔

Leave a reply