پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی

stock market

ملکی معیشت سفارتی تعلقات بہتری کیلئے محنت رنگ لے آئی ،ملک کو ڈیفالٹ سری لنکا بنانے والے انتشاریوں کےخواب چکناچور ہو گئے،وزیر اعظم ، آرمی چیف کی بدولت پاکستان اسٹاک ایکسچنج تاریخ کی بلندی پر پہنچ گئی،ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا،

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارمیں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے،تیزی کےباعث 100 انڈیکس پہلی بار 84ہزارکی نفسیاتی حد سےعبور کرگیا،مارکیٹ614 پوائنٹس کے اضافے سے 84ہزار145کی سطح پر پہنچ گئی،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 700 پوائنٹس کے اضافے سے 84 ہزار 232 پر آ گیا،گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 83 ہزار 531 پوائنٹس پر بند ہوا تھا

دوسری جانب انٹر بینک میں آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں امریکی ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوا ہے،انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہو کر 277 روپے 60 پیسے کا ہو گیا،گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 52 پیسے کا تھا۔

Comments are closed.