وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر 2 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد فراڈ کرنے والے باپ بیٹے کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد ندیم اور حاجی ریاض کے نام سے ہوئی ہے، جنہوں نے متعدد شہریوں سے اسپین میں ملازمت دلانے کے نام پر خطیر رقم بٹوری۔تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان متاثرہ افراد کو اسپین بھیجنے کے بجائے وزٹ یا عمرہ ویزے پر سعودی عرب اور دیگر ممالک بھیجتے رہے، بعد ازاں انہیں غیر قانونی طریقے سے موریطانیہ پہنچا کر سمندری راستے سے یورپ اسمگل کرنے کی کوشش کی جاتی تھی۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف کمپوزٹ سرکل ایف آئی اے ملتان میں 14 مختلف انکوائریاں درج ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے اور متاثرہ افراد کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں۔ادارے نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ بیرون ملک ملازمت یا ہجرت کے لیے صرف قانونی اور مستند ذرائع سے رجوع کریں، اور کسی بھی غیر تصدیق شدہ ایجنٹ یا فرد کے جھانسے میں نہ آئیں۔

وفاقی حکومت کا انرجی سیور پنکھے اقساط پر دینے کا فیصلہ

اسحاق ڈار کے سفارتی روابط: آذربائیجان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ سے گفتگو

وزیراعظم کا بلوچستان کے لیے 250 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان

کوئٹہ ، کوئلہ کان پر حملہ، قبائلی رہنما بھائی سمیت جاں بحق، 11 افراد زخمی

Shares: