کراچی،کارساز حادثہ کی خاتون ملزمہ کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا، عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی
کارساز ٹریفک حادثہ کیس میں خاتون ملزمہ نتاشا کو سٹی کورٹ میں پیش کیا گیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی، ملزمہ نتاشا کو چہرہ ڈھانپ کر عدالت پہنچایا گیا،پولیس نے ملزمہ کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،ملزمہ کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ ملزمہ کے خلاف دفعات قابل ضمانت ہیں، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں قتل بالسبب کی دفعہ 322 کا اضافہ کیا ہے، دفعہ 322 ناقابل ضمانت ہے،
آپ کے شوہر کا نام کیا ہے؟عدالت کا ملزمہ نتاشا سے مکالمہ
مدعی کے وکیل نے استدعا کی کہ پتہ لگایا جائے خاتون نے کس قسم کا نشہ کر رکھا تھا کہ دو افراد کی جان لے لی؟ عدالت نے ملزمہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے شوہر کا نام کیا ہے؟ ملزمہ نتاشا نے عدالت میں بتایا کہ میرے شوہر کا نام دانش ہے عدالت نے ملزمہ سے استفسار کیا کہ پولیس نے آپ پر کوئی تشدد تو نہیں کیا؟ نتاشا نے کہا کہ مجھ پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا
عدالت نے ملزمہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا
کارساز حادثہ،پولیس کی سنگین غفلت، ملزمہ کو بچانے کی کوشش
کارساز حادثہ،ملزمہ کی ضمانت مسترد،جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
کارساز روڈ پر خونی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والا بوڑھا باپ عمران عارف اپنی بیٹی آمنہ کو نجی کمپنی سے گھر لیکر جا رہا تھا، آمنہ تین بہن بھائیوں میں سب سے بڑی تھی، آمنہ ایم بی اے کررہی تھی، متوفی عمران عارف سائیکل پر گلی محلے میں پاپڑ فروخت کرتا تھا،آمنہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ بہن نے ابو کو فون کیا کہ آفس سے چھٹی ہونے والی ہے لینے آجائیں عمران عارف اسکیم 33 سے بیٹی کو لینے اسکے آفس گئے، آفس سے بائیک پر بیٹی کو لیکر نکلا کہ لینڈ کروزر نے باپ بیٹی سمیت کئی موٹرسائیکل سواروں اور ایک گاڑی کو ہٹ کیا ، خاتون ڈرائیور نتاشہ کو پولیس نے گرفتارکرلیا اور اسکا جناح اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا،ایس ایچ او بہادر آباد کاکہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہےکہ لڑکی نشے میں نہیں ہے، نتاشہ دانش معروف صنعتکار دانش اقبال کی اہلیہ ہیں
غلط معلومات پھیلا کر برطانوی فسادات کو ہوا دینے والا لاہوری صحافی گرفتار
گنگارام ہسپتال میں 5 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش،لاہور میں احتجاج
پولیس کا ناروا سلوک،نوجوان نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی
باپ کی بیٹی کو دریائے راوی میں پھینکنے کی کوشش،ڈولفن ٹیم نے بنائی ناکام
لاہور میں جرائم بڑھ گئے، پولیس خاموش تماشائی، سینئر صحافی خالد محمود خالد بھی لٹ گئے
فیض حمید عبرت کا نشان،عمران کا نشہ بند، بشریٰ پر فیض کا فیض
فیض حمید کے بارے مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں محسن بیگ کے چشم کشا انکشافات
شہر قائد کراچی کے علاقے کارساز کے قریب ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے,مقدمہ متوفی عارف کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ بہادرآبادمیں درج کیا گیا ہے،حادثے میں دو افراد کی موت ہوئی تھی جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے تھے،پولیس کے مطابق حادثے کا سبب بننے والی گاڑی کی خاتون ڈرائیور بھی زخمی ہے، ملزمہ کو سر پر چوٹ لگی ہے، حادثے میں باپ بیٹی 26 سال کی آمنہ اور 60 سال کے عمران جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے تھے