کارساز حادثہ،ملزمہ نتاشا نشے میں تھی، میڈیکل رپورٹ میں تصدیق

0
154
natasha

کارساز ٹریفک حادثہ کیس کی تحقیقات،تفتیشی حکام کو ملزمہ نتاشا کی میڈیکل رپورٹ موصول ہوگئی،پولیس رپورٹ منظر عام پر لانے سے گریز کر رہی ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزمہ نتاشہ کے یورین کے نمونوں میں ممنوعہ شے کی موجودگی پائی گئی، ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ 2 سے 3 دن کیلیے سیل کر دی گئی ہے، رپورٹ پولیس عدالت میں جمع کروائے گی، نتاشہ کی میڈیکل رپورٹ سامنے نہ لانے پر صحافیوں و عوامی حلقوں نے سوالات اٹھائے ہیں

صحافی فیض اللہ نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا رپورٹس کیمطابق نتاشا کی طبی رپورٹ میں نشے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ پولیس نے عدالت میں خفیہ طور پہ رپورٹ جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے

ایک اور صحافی نے لکھا کہ نتاشا کی حمایت میں بولنے والے تمام لوگوں کو بتا دوں کہ نتاشا کی میڈیکل رپورٹ میں نشے کی تصدیق ہو گئی ہے۔

شہر قائد کراچی کے علاقے کارساز پر چند روز قبل تیز رفتار گاڑی موٹر سائیکل سواروں کو روندتی ہوئی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی تھی، اس حادثے میں آمنہ اور اسکا باپ عمران جان کی بازی ہار گئے تھے، پولیس نے ملزمہ نتاشا کو گرفتار کر لیا تھا،واقعے کی کئی فوٹیجز سامنے آچکی ہیں ،جناح اسپتال کی جانب سے نتاشا اقبال کی ذہنی حالت کو درست قرار دیا گیا ہے،ملزمہ کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوا رکھا ہے.

کارساز حادثہ،ملزمہ "پاگل” نہیں بالکل تندرست ہے، ڈاکٹرکی تصدیق

کارساز حادثہ،ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد،جیل بھجوا دیا گیا

کارساز حادثہ،پولیس کی سنگین غفلت، ملزمہ کو بچانے کی کوشش

کارساز حادثہ،ملزمہ کی ضمانت مسترد،جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کارساز روڈ پر خونی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والا بوڑھا باپ عمران عارف اپنی بیٹی آمنہ کو نجی کمپنی سے گھر لیکر جا رہا تھا، آمنہ تین بہن بھائیوں میں سب سے بڑی تھی، آمنہ ایم بی اے کررہی تھی، متوفی عمران عارف سائیکل پر گلی محلے میں پاپڑ فروخت کرتا تھا،آمنہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ بہن نے ابو کو فون کیا کہ آفس سے چھٹی ہونے والی ہے لینے آجائیں عمران عارف اسکیم 33 سے بیٹی کو لینے اسکے آفس گئے، آفس سے بائیک پر بیٹی کو لیکر نکلا کہ لینڈ کروزر نے باپ بیٹی سمیت کئی موٹرسائیکل سواروں اور ایک گاڑی کو ہٹ کیا ، خاتون ڈرائیور نتاشہ کو پولیس نے گرفتارکرلیا اور اسکا جناح اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا،ایس ایچ او بہادر آباد کاکہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہےکہ لڑکی نشے میں نہیں ہے، نتاشہ دانش معروف صنعتکار دانش اقبال کی اہلیہ ہیں

غلط معلومات پھیلا کر برطانوی فسادات کو ہوا دینے والا لاہوری صحافی گرفتار

گنگارام ہسپتال میں 5 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش،لاہور میں احتجاج

پولیس کا ناروا سلوک،نوجوان نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی

باپ کی بیٹی کو دریائے راوی میں پھینکنے کی کوشش،ڈولفن ٹیم نے بنائی ناکام

لاہور میں جرائم بڑھ گئے، پولیس خاموش تماشائی، سینئر صحافی خالد محمود خالد بھی لٹ گئے

فیض حمید عبرت کا نشان،عمران کا نشہ بند، بشریٰ پر فیض کا فیض

فیض حمید کے بارے مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں محسن بیگ کے چشم کشا انکشافات

Leave a reply