بالی ووڈ کے نوجوان اداکار کارتک آریان کو غیر پیشہ وارانہ رویے کی وجہ سے فلم ’دوستانہ 2‘ سے باہر نکال دیا گیا ہے۔
باغی ٹی وی :نامور پروڈیوسر ، ہدایتکار کرن جوہر کے دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم ’دوستانہ 2‘ کی تیاریوں کا آغاز 2019 میں ہوا تھا تاہم کورونا کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ تاخیر کا شکار ہوگئی، فلم میں اداکارہ جھانوی کپور کے مقابل کارتک آریان کو کاسٹ کیا گیا تھا تاہم اب انہیں فلم سے غیر پیشہ وارانہ رویہ کی وجہ سے نکال دیا گیا ہے۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق کرن جوہر کے دھرما پروڈکشن نے جمعہ کے روز اپنے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈلزپر ایک بیان جاری کیا جس میں شائقین کو آگاہ کیا گیا کہ وہ اس کی آنے والی متوقع فلم دوستانہ 2 کی شوٹنگ کا دوبارہ آغاز کرنے جا رہے ہیں اور فلم میں آفیشلی طور پر کچھ تبدیلی کیگئی ہے جس کے بارے میں جلد ہی آگاہ کیا جائے گا-
دھرما پروڈکش کی جانب سے یہ بیان اس خبر کے بعد سامنے آیا ہے جب بتایا گیا تھا کہ کارتیک آریان نے تقریبا دو ہفتوں تک شوٹنگ کے بعد "تخلیقی اختلافات” کی وجہ سے اس منصوبے سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔
دھرما پروڈکشن کے ایک قریبی ذرائع نے انڈین اکیسپریس کو بتایا ، "ہاں کارتیک آریان نے تقریبا دو ہفتوں تک شوٹنگ کے بعد "تخلیقی اختلافات” کی وجہ سے اس منصوبے سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔
کارتک اور جھانوی نے نومبر 2019 میں امرتسر میں اس فلم کی شوٹنگ شروع کی تھی۔کوویڈ 19 کے پھیلنے کے سبب مارچ 2020 میں اس شوٹ کو روک دیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق کارتک آریان نے فلم کے اسکرپٹ میں تخلیقی معاملات پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، کرن جوہر اور کارتک کے درمیان تخلیقی معاملات پر تحفظات تھے اس کے علاوہ کارتک آریان فلم کی شوٹنگ کے لیے وقت بھی نہیں دے پارہے تھی جس کی وجہ سے دھرما پروڈکشن نے اداکار کی جگہ دوسرے اداکار کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا-
فلم ’دوستانہ 2‘ کے لیے کارتک آریان نے 20 دن تک شوٹنگ کی تھی تاہم اب دھرما پروڈکشن نے اداکار کے ساتھ مستقبل میں بھی کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ "اداکار کے اس اقدام نے فلم کو پوری طرح خطرے میں ڈال دیا ہے جو اداکاروں اور فلمی صنعت کے لئے پہلے ہی مشکل وقت چل رہا ہے۔”
خیال رہے کہ اس بارے میں ابھی تک کارتک آریان یا ان کی ٹیم کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے-
واضح رہے کہ دوستانہ 2 ، پریانکا چوپڑا ، ابھیشیک بچن اور جان ابراہم کی دوستانہ (2008) کا سیکوئل ہے ، جس کی ہدایتکاری ترون منسوخانی نے کی تھی۔